امریکا کی ایران کو سخت حملے کی دھمکی، مذاکرات کا دروازہ بھی کھلا رکھنے کا اعلان

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے بعد سخت ردعمل کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران کو سخت جواب دے گا تاہم اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ایران کے ساتھ امن معاہدے کے لیے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

فاکس نیوز کو ٹیلی فون پر دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم انہیں سخت نشانہ بنائیں گے انہیں بھرپور جواب ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے اردن میں امریکی افواج پر حملے کے بعد امریکا سخت کارروائی کرے گا۔

امریکی صدر نے بتایا کہ ایران نواز ملیشیاؤں کے خلاف عراق میں رات بھر کیے گئے امریکی حملے عراقی حکومت کے ساتھ رابطے اور تعاون کے تحت کیے گئے۔

ایران کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ ہم انہیں بات چیت جاری رکھنے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا سفارتی کوششوں کے دروازے بند نہیں کر رہا اور مذاکرات کا عمل جاری رہے گا۔

مزید پڑھیے: مجھے نیتن یاہو کی فراہم کردہ معلومات کی ضرورت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ایران کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ ہم انہیں بات چیت جاری رکھنے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا سفارتی کوششوں کے دروازے بند نہیں کر رہا اور مذاکرات کا عمل جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں بھی ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ اچھی بات چیت جاری ہے اور کسی معاہدے تک پہنچنے کے اچھے امکانات موجود ہیں تاہم انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ کے تازہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب مشرق وسطیٰ میں حالیہ جنگ بندی کے بعد ایک بار پھر کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی رابطے بھی جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ ٹیسٹ کپتان بنانا اچھا فیصلہ نہیں، محمد عامر

جولائی کا مکمل چاند آج عروج پر، دھوئیں کے باعث بعض علاقوں میں نارنجی دکھائی دے گا

پنجاب میں فیملی تھیٹر کی بحالی کا آغاز اگلے ماہ ہوگا، عظمیٰ بخاری

کالعدم ایکشن کمیٹی کا پرامن ہونے کا دعویٰ غلط، ہتھیاروں کے ساتھ نکلنے والے پُرامن مظاہرین نہیں ہو سکتے، آزاد کشمیر پولیس

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

ویڈیو

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے علامہ محمد اقبال اسکالرشپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز

راولاکوٹ میں فورسز پر حملے منظم سازش کا حصہ، متعدد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، ایس ایس پی پونچھ خاور علی شوکت

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی