پاک کویت دفاعی تعاون معاہدہ سیکیورٹی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائےگا، پاکستان

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے پاکستان کویت دفاعی تعاون معاہدہ 2023 کی حالیہ توثیق کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ دفاعی شراکت داری میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان جون 2023 میں دستخط کیے گئے پاکستان کویت دفاعی تعاون معاہدے کی حالیہ توثیق کا خیرمقدم کرتا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ یہ پیشرفت دونوں برادر ممالک کے درمیان 1980 کی دہائی کے اوائل سے قائم طویل المدتی دفاعی شراکت داری میں ایک اور اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ دونوں ممالک کے اس مشترکہ عزم کی بھی عکاسی ہے کہ دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے اور سیکیورٹی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے۔

معاہدے کے اہم نکات

بیان کے مطابق یہ معاہدہ دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے لیے ایک جامع ادارہ جاتی فریم ورک فراہم کرتا ہے، جس میں فوجی تربیت اور تعلیم، مشترکہ فوجی مشقیں، مہارتوں کا تبادلہ اور باہمی اتفاق سے طے پانے والے دیگر شعبوں میں تعاون شامل ہے۔

ترجمان نے کہاکہ اس معاہدے سے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط ہوں گے اور پاکستان و کویت کے درمیان دیرینہ دفاعی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

’علاقائی امن اور استحکام کے لیے مشترکہ تعاون جاری رکھنے کا عزم‘

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ پاکستان اور کویت معاہدے کی شقوں کے مطابق اس پر عملدرآمد کے لیے قریبی تعاون جاری رکھیں گے، جس کے ذریعے دوطرفہ دفاعی تعاون میں مزید وسعت آئے گی، باہمی اعتماد، مشترکہ مفادات اور مضبوط ادارہ جاتی تعاون پر مبنی دیرپا دفاعی شراکت داری مزید مستحکم ہوگی، جبکہ علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا جائے گا۔

بیان میں اس بات کا بھی حوالہ دیا گیا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کے اس معاہدے پر 11 جون 2023 کو دستخط کیے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

بیلجیئم کی شہزادی ایلیونور کی اسکول کی تعلیم مکمل، ہائیر ایجوکیشن کے لیے نیدرلینڈانتخاب کرلیا

2030 تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے ہدف کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری ہیں، وزیر صحت

یاسر حسین نئی مزاحیہ اسٹیج ڈراما ’سو سویٹ‘ کے ساتھ تھیٹر میں واپسی کے لیے تیار

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی