افغانستان کے سابق سیکیورٹی اہلکار اب بھی قتل، تشدد اور من مانی گرفتاریوں کے خطرے سے دوچار، اقوام متحدہ

جمعرات 30 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

اقوام متحدہ کے امدادی مشن برائے افغانستان (یوناما) نے کہا ہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سابق افغان سیکیورٹی اہلکاروں اور سابق حکومت کے عہدیداروں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں۔ تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران آٹھ سابق اہلکار قتل جبکہ متعدد گرفتار اور تشدد کا نشانہ بنے۔

اقوام متحدہ کے امدادی مشن برائے افغانستان (یوناما) نے اپنی تازہ سہ ماہی رپورٹ میں کہا ہے کہ اپریل سے جون 2026 کے دوران سابق افغان قومی دفاعی و سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور سابق حکومت کے عہدیداروں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات جاری رہے۔

رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں کم از کم 29 افراد کو من مانی طور پر گرفتار یا حراست میں لیا گیا، پانچ افراد کو تشدد اور ناروا سلوک کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ 8 سابق سیکیورٹی اہلکار اور سابق حکومتی عہدیدار قتل کیے گئے۔

یوناما نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ وہ سابق سرکاری اہلکار اور افغان سیکیورٹی فورسز کے ارکان، جنہیں زبردستی افغانستان واپس بھیجا جاتا ہے، وطن واپسی کے بعد بھی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خطرے سے دوچار رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان: سرِ پل میں حملہ، طالبان انٹیلیجنس افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک، مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ

اقوام متحدہ نے افغانستان میں سابق حکومتی اہلکاروں اور سیکیورٹی فورسز کے ارکان کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ان کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام پر زور دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک بحریہ نے شمالی بحیرۂ عرب میں 19 ماہی گیروں کو بحفاظت بچا لیا، صدر مملکت کا خراجِ تحسین

لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے 7 افراد جاں بحق، 3 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری

ارجنٹائن میں فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 7 افراد ہلاک

چین کا ’اسکائی آئی‘ سائنسی منصوبہ، دور افتادہ گاؤں سیاحت اور ترقی کا نیا مرکز بن گیا

سید محمد احمد کے الزامات کے بعد فہد شیخ نے خاموشی توڑ دی، ویڈیو لیک کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین