’5 اگست کے سیمی فائنل کی تیاری کر رہے ہیں؟‘، انگلینڈ میں کرکٹ کھیلتے اسد قیصر کی ویڈیو پر صارفین کی تنقید

جمعرات 30 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی انگلینڈ میں بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر مختلف صارفین کی جانب سے تبصرے اور تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے طنزیہ انداز میں سوال اٹھایا کہ آیا اسد قیصر اس ’سیمی فائنل‘ کی تیاری کر رہے ہیں جس کا ذکر حالیہ دنوں میں پی ٹی آئی رہنما سہیل آفریدی اپنی گفتگو میں کرتے رہے ہیں۔ احسن نامی صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر اپنی اولاد کے ساتھ بیرون ملک وقت گزار رہے ہیں اور شام کو سوشل میڈیا پر غریب کے بچوں کو کہتے انقلاب کے لیے نکلو اور جان دو۔

پی ٹی آئی کے ایک حامی صارف نے اسد قیصر پر سخت تنقید کرتے ہوئے لکھا ’کیا ہوا اگر عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی متاثر ہو گئی، کیا ہوا اگر وہ کئی ماہ سے قیدِ تنہائی میں ہیں، کیا ہوا اگر وہ اپنے قریبی ساتھیوں سے محروم ہو رہے ہیں لیکن اسد قیصر کے لیے اہلِ خانہ سمیت دورۂ انگلینڈ زیادہ اہم ہے‘۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے 3 سال مکمل ہونے کے موقع پر 5 اگست 2026 کو پشاور میں موٹروے کے قریب ایک بڑے جلسے کے انعقاد کا اعلان کر رکھا ہے۔ پارٹی کے مطابق اس جلسے میں آئندہ کی سیاسی حکمتِ عملی اور حتمی لائحۂ عمل پیش کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اقوام متحدہ میں اصلاحات پر فیصلے رکن ممالک کی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے کیے جائیں، پاکستان

’بی جے پی میں شامل ہو جاؤ ورنہ تمھارے ماں باپ کو دیکھ لیں گے‘، کاکروچ پارٹی کے بانی کو سنگین دھمکیاں

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی برقرار، تیل کی قیمتوں میں جزوی کمی، برینٹ 89 ڈالر فی بیرل پر آگیا

کراچی میں سائیکل چلاتا بچہ 7 فٹ گہرے گڑھے میں جا گرا، پھل فروش نے اپنی جان داؤ پر لگا کر موت کے منہ سے بچا لیا

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ ن نے مظفرآباد ڈویژن کے لیے حکمت عملی طے کرلی

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین