آئی سی سی نے مینز کرکٹ ورلڈکپ 2027 کے 12 میزبان وینیوز کا اعلان کردیا

جمعہ 31 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے لیے 12 میزبان وینیوز کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ ایونٹ جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں منعقد ہوگا، جہاں مجموعی طور پر 57 میچز کھیلے جائیں گے۔

جنوبی افریقا اور زمبابوے 2003 کے بعد ایک بار پھر مشترکہ طور پر ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے، جبکہ نمیبیا اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی سینیئر آئی سی سی عالمی ٹورنامنٹ کی میزبانی کا اعزاز حاصل کرے گا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کا کرکٹ ورلڈ کپ پلان: میچز کا کامیاب اختتام کرنے کے لیے کن بیٹرز کو تیار کیا جا رہا ہے؟

ورلڈ کپ کے لیے جنوبی افریقا کے 8، زمبابوے کے 3 اور نمیبیا کے ایک شہر کو میزبان منتخب کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقا میں جوہانسبرگ کا وانڈررز اسٹیڈیم، کیپ ٹاؤن کا نیو لینڈز کرکٹ گراؤنڈ، ڈربن کا کنگزمیڈ کرکٹ گراؤنڈ، سنچورین، پارل، بلوم فونٹین، گکیبیرا اور بفیلو پارک ورلڈ کپ کے میچز کی میزبانی کریں گے۔

زمبابوے میں دارالحکومت ہرارے کا ہرارے اسپورٹس کلب، بلاوایو کا کوئنز اسپورٹس کلب اور وکٹوریہ فالز کا فیلے موسیٰ او آ تونیا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ایونٹ کے میزبان وینیوز میں شامل ہیں۔

دوسری جانب نمیبیا کے دارالحکومت ونڈہوک میں واقع نمیبیا کرکٹ گراؤنڈ بھی ورلڈ کپ 2027 کے میچز کی میزبانی کرے گا۔

مزید پڑھیں:2027 ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے نیشنل چیمپیئنز کپ اہم ثابت ہوگا، مائیک ہیسن

آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ 2027 میں 14 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی، جبکہ ٹورنامنٹ کے دوران مجموعی طور پر 57 میچز کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی نے اس عالمی ایونٹ کے لیے 3 مرحلوں پر مشتمل نیا مقابلہ جاتی فارمیٹ بھی متعارف کرایا ہے، جس کے تحت ٹیمیں مختلف مراحل سے گزرتے ہوئے ٹائٹل کی دوڑ میں شامل رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے معروف کوہ پیما نرمل پرجا سمیت 10 کوہ پیما لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری

کیا اے آئی نے خود ہیکنگ شروع کر دی؟ اوپن اے آئی کے انکشاف نے دنیا کو چونکا دیا

پی ایس ایل میں نئی تبدیلیوں کا آغاز، پلیئنگ کنڈیشنز اور ریٹینشن پالیسی پر جلد ورکشاپس کا اعلان

باربی کیو سٹال سے کامن ویلتھ میڈل تک، فاطمہ زہرا کی جدوجہد رنگ لے آئی

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘