طالبان کی قید میں ایک سال گزارنے کے بعد افغان صحافی بشیر ہاتف رہا

جمعہ 31 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان جرنلسٹس سینٹر نے بتایا ہے کہ افغان صحافی بشیر ہاتف کو طالبان کی جیل میں ایک سال قید رہنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے اور وہ کابل میں اپنے اہلِخانہ سے جا ملے ہیں۔

مزید پڑھیں:افغانستان کا بحران انسانی اسمگلنگ کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے، اقوام متحدہ

ادارے کے مطابق طالبان کی ایک فوجی عدالت نے گزشتہ سال بشیر ہاتف کو طالبان حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔ انہیں 23 جولائی 2025 کو کابل سے طالبان کی انٹیلیجنس اور امر بالمعروف فورسز نے 2 دیگر صحافیوں، شکیب احمد نظری اور ابوذر سرمل سرِپولی، کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔

افغانستان جرنلسٹس سینٹر کے مطابق شکیب احمد نظری اور ابوذر سرمل سرِپولی اب بھی قید میں ہیں اور اپنی سزائیں کاٹ رہے ہیں۔

ادارے نے بشیر ہاتف کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گرفتاری اور بغیر وکیل کے فوجی عدالت میں مقدمہ چلانا ان کے انسانی اور پیشہ ورانہ حقوق کی خلاف ورزی تھی۔

مزید پڑھیں:افغانستان: سرِ پل میں حملہ، طالبان انٹیلیجنس افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک، مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ

تنظیم نے طالبان سے مطالبہ کیا کہ دیگر قید صحافیوں کو بھی رہا کیا جائے اور میڈیا کو دھمکیوں اور گرفتاری کے خوف کے بغیر آزادانہ کام کرنے کی اجازت دی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ اور بلوچستان حکومت پانی کی تقسیم پر متفق، فارمولا کیا ہوگا؟

نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے سربراہ جنرل سید عامر رضا نشانِ امتیاز (ملٹری) کے لیے نامزد

چین کا نیا شاہکار، اب ٹرین دریائے یانگسی کے نیچے فل اسپیڈ سے دوڑے گی

سپریم کورٹ: عمران خان کی اسپتال منتقلی کی درخواست پر رجسٹرار کے اعتراضات کالعدم، فوری نمبر الاٹ کرنے کا حکم

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘