جاپان میں شدید زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی، بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان

جمعہ 31 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوب مغربی جاپان میں رواں ہفتے کے کے اواخر میں آنے والے طاقتور زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 34 ہو گئی ہے۔

جنوب مغربی جاپان میں رواں ہفتے کے اوائل میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر ‘کوماموتو’ کے صوبائی حکام نے جمعے کے روز تازہ ترین تفصیلات جاری کی ہیں۔ سرکاری بیان کے مطابق زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 سے بڑھ کر 34 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے وینزویلا، جاپان اور کیلیفورنیا زلزلے کے درمیان کیا تعلق تھا؟ ماہرینِ ارضیات کا انکشاف

منگل کی دیر رات آنے والے اس زلزلے سے مزید 6 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زلزلے کی شدّت سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں، سڑکوں میں دراڑیں پڑ گئیں اور رسد و مواصلات کا نظام (سپلائی چین) شدید متاثر ہوا۔

حکام کے مطابق کل ہلاکتوں میں سے تقریباً نصف افراد 2 بڑے اور دردناک حادثات کا شکار ہوئے۔ جن میں سے ایک ‘نپون پیپر انڈسٹریز’ کی کاغذی مل تھی جو زلزلے کی وجہ سے ساخت کے لحاظ سے شدید تباہی کا شکار ہوئی، جبکہ دوسرا ‘ایون’ کا شاپنگ مال تھا جہاں زلزلے کے بعد ممکنہ طور پر گیس کے دھماکے کے باعث بڑا جانی نقصان ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ اور بلوچستان حکومت پانی کی تقسیم پر متفق، فارمولا کیا ہوگا؟

نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے سربراہ جنرل سید عامر رضا نشانِ امتیاز (ملٹری) کے لیے نامزد

چین کا نیا شاہکار، اب ٹرین دریائے یانگسی کے نیچے فل اسپیڈ سے دوڑے گی

سپریم کورٹ: عمران خان کی اسپتال منتقلی کی درخواست پر رجسٹرار کے اعتراضات کالعدم، فوری نمبر الاٹ کرنے کا حکم

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘