سپریم کورٹ: عمران خان کی اسپتال منتقلی کی درخواست پر رجسٹرار کے اعتراضات کالعدم، فوری نمبر الاٹ کرنے کا حکم

جمعہ 31 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی اسپتال منتقلی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد کردہ اعتراضات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے چیمبر اپیل منظور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی سے متعلق درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف چیمبر میں اہم سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل عذیر کرامت بھنڈاری چیف جسٹس کے سامنے چیمبر میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

چیف جسٹس نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی چیمبر اپیل کو منظور کرتے ہوئے رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کو ختم کر دیا اور ہدایت کی کہ درخواست پر فوری طور پر نمبر الاٹ کیا جائے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے وکیل عذیر بھنڈاری کو دستخط شدہ وکالت نامے جلد جمع کرانے کی بھی ہدایت کی۔

چیف جسٹس نے معاملے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کی اپیل کو عظمیٰ خان کے کیس کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دیا۔ علاوہ ازیں، عدالتِ عظمیٰ نے بانی پی ٹی آئی اور عظمیٰ خان کی درخواستوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا بھی منظور کر لی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اوکاڑہ میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی: ’را‘ کے 2 دہشتگرد گرفتار، تخریب کاری کا منصوبہ ناکام

سندھ اور بلوچستان حکومت پانی کی تقسیم پر متفق، فارمولا کیا ہوگا؟

نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے سربراہ جنرل سید عامر رضا نشانِ امتیاز (ملٹری) کے لیے نامزد

چین کا نیا شاہکار، اب ٹرین دریائے یانگسی کے نیچے فل اسپیڈ سے دوڑے گی

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘