وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

جمعہ 31 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے اپنی الوداعی ملاقات کی، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی موجود تھیں۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر، اکتوبر میں ترسیلاتِ زر 3.4 ارب ڈالر سے زائد

وزیراعظم نے سفیر خضر فرہادوف کی تعیناتی کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کے برادرانہ تعلقات کے فروغ کے لیے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، تجارتی، اقتصادی، دفاعی، ثقافتی اور عوامی روابط میں نمایاں پیش رفت ہوئی، جبکہ براہِ راست پروازوں کے آغاز میں بھی ان کا اہم کردار رہا۔

شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سفیر خضر فرہادوف کے دورِ تعیناتی میں قائم ہونے والی مضبوط بنیادیں مستقبل میں بھی دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے میں معاون ثابت ہوں گی۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی ٹی وی کے انگریزی چینل ’پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل‘ کا افتتاح کردیا

اس موقع پر سفیر خضر فرہادوف نے حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے ملنے والی مہمان نوازی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے آذربائیجان کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات کے اختتام پر انہوں نے وزیراعظم کو اپنے خاندان کے پاکستان میں قیام کے تجربات پر مبنی ایک کتاب بھی پیش کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’دشمن بھی خاندانی ہونا چاہیے‘، عروبہ مرزا کے الزامات پر ثاقب چدھڑ کا سخت ردعمل

اوکاڑہ میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی: ’را‘ کے 2 دہشتگرد گرفتار، تخریب کاری کا منصوبہ ناکام

سندھ اور بلوچستان حکومت پانی کی تقسیم پر متفق، فارمولا کیا ہوگا؟

نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے سربراہ جنرل سید عامر رضا نشانِ امتیاز (ملٹری) کے لیے نامزد

چین کا نیا شاہکار، اب ٹرین دریائے یانگسی کے نیچے فل اسپیڈ سے دوڑے گی

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘