افغانستان: طالبان فوجی سربراہ کی رہائش گاہ نشانہ بن گئی

جمعہ 31 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان کے صوبہ بدخشان میں طالبان کی فوج کے سربراہ جنرل فصیح الدین فطرت کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا، تاہم فائرنگ کے تبادلے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ جمعرات کی شام ضلع وردوج کے گاؤں استراب میں پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے قریبی پہاڑی سے جنرل فصیح الدین فطرت کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملے کے وقت وہ گھر میں موجود تھے یا نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں، جن میں پی کے مشین گنیں بھی شامل تھیں، سے فائرنگ کی۔ رہائش گاہ پر تعینات محافظوں نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دونوں جانب مختصر وقت تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں کسی جانی نقصان یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یہ حملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بدخشان میں طالبان اور حکومت مخالف مسلح گروہوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے سپاہِ میہن فرنٹ نے مختصر وقت کے لیے ضلع یفتل پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا، جبکہ افغانستان فریڈم فرنٹ نے بھی ضلع زیبک میں طالبان کی پوزیشنوں پر حملوں کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:طالبان کی قید میں ایک سال گزارنے کے بعد افغان صحافی بشیر ہاتف رہا

ذرائع کے مطابق حالیہ حملوں کے بعد طالبان فوج کے سربراہ جنرل فصیح الدین فطرت خود بدخشان پہنچ گئے تھے اور حکومت مخالف گروہوں کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کی نگرانی سنبھال لی تھی۔

چند روز قبل بدخشان میں طالبان کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ بھی نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہو گئے تھے، جس کے بعد طالبان نے صوبے میں مزید نفری تعینات کر دی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق بدخشان میں سکیورٹی صورتحال بدستور کشیدہ ہے اور مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

عبدالعلیم خان نے ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی

کیا ٹام ہالینڈ ہمیشہ کے لیے اسپائیڈر مین کو الوداع کہنے والے ہیں؟

وزیراعظم نے ورلڈ بینک کی مالیاتی رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘