پیٹرولیم کمپنی ’شیل‘ پاکستان میں اپنا کاروبار بند نہیں کر رہی: اسحاق ڈار

ہفتہ 17 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ شیل پیٹرولیم کمپنی پاکستان میں اپنا کاروبار بند نہیں کر رہی۔ صرف شیئرز فروخت کیے جا رہے ہیں اور اس کا ملکی حالات سے کوئی تعلق نہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیل ایک اور انویسٹر کو اپنے شیئر فروخت کرنا چاہتا ہے۔ یہ کمپنی کئی ممالک میں کاروبار کر رہی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ریٹنگ ایجنسی کی طرف سے کہا جا رہا تھا کہ پاکستان مئی اور جون میں ادائیگیاں کیسے کرے گا تو میں نے کہا تھا کہ انتظام ہو جائے گا اور پھر ایسا ہی ہوا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 2 سے 3 روز میں چینی بینکوں سے 300 ملین ڈالر آ جائیں گے۔ ہم نے 12 جون کو وقت سے قبل ادائیگی کر دی تھی جس کے بعد وہ رقم دوبارہ دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بدھ 14 جون کو یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ایندھن کے شعبے میں کام کرنے والے ملٹی نیشنل ادارے شیل نے پاکستان میں اپنے شیئر فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں شیل کا پاکستان میں کاروبار ختم کرنے کا اعلان؟

شیل پاکستان کی جانب سے بدھ کو بتایا گیا تھا کہ ان کے مالک ادارے نے پاکستان میں اپنے شیئر فروخت کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

شیل پیٹرولیم کمپنی جو کہ شیل پاکستان کا مالک ادارہ اور اس کے 77 فیصد شیئرز کا مالک ہے، 2022 میں ایکسچینج ریٹ، روپے کی قدر گرنے اور دیگر مسائل کی وجہ سے خسارے میں رہا تھا۔

شیل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ ’شیل پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی 14 جون کو ہونے والی میٹنگ کو شیل پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے اپنے شیئرز فروخت کرنے کے بارے میں بتایا ہے۔‘

خط میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ’اس اعلان سے پاکستان میں شیل پاکستان لمیٹڈ کی جاری کاروباری سرگرمیوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔‘

شیل پاکستان کا اسٹاک ایکسچینج کو لکھا گیا خط سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اسے ’پاکستان میں شیل کا کاروبار بند کرنے کے اعلان‘ سے تعبیر کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا نے ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا

طالبان حکومت کے 5 سال، بین الاقوامی قبولیت ملی نہ عوامی، مزاحمت کے بیچ رجائیت پسند رجیم کی کشتی ڈانواں ڈول

عمران خان رہائی کے بعد فوج سے محاذ آرائی نہیں کریں گے، قریبی ساتھی کا دعویٰ

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

وی ایکسکلوسیو: سندھ کے علاوہ جہاں بھی ضرورت ہو نئے صوبے بننے چاہییں، قمر زمان کائرہ

ویڈیو

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک