شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

جمعہ 31 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی شاہی خاندان کی مرحوم شہزادی ڈیانا کی ماضی میں ریکارڈ کی گئی آڈیو ٹیپس سے معلوم ہوتا ہے کہ شہزادہ چارلس (موجودہ بادشاہ چارلس سوم) کے ساتھ ہنی مون کے دوران وہ مسلسل کیملا کے خیال سے پریشان رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لیڈی ڈیانا اپنے چھوٹے بیٹے ہیری کے لیے فکرمند کیوں رہتی تھیں؟

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ آڈیو ریکارڈنگز شہزادی ڈیانا نے سوانح نگار اینڈریو مورٹن کے لیے کرائی تھیں، جنہیں بعد ازاں ان کی مشہور سوانح عمری میں بھی شامل کیا گیا۔

ڈیانا کے مطابق ہنی مون کے دوران انہوں نے شہزادہ چارلس کے پاس ایک جوڑا کف لنکس دیکھا، جن پر دو آپس میں جڑے ہوئے حرف ’سی‘ بنے ہوئے تھے۔ ان کا خیال تھا کہ یہ تحفہ کیملا نے شادی سے قبل چارلس کو دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اپنی شادی پر بادشاہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے چپکے چپکے آنسو بہانے کا عقدہ کھل گیا

ڈیانا نے بتایا کہ جب انہوں نے چارلس سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ یہ تحفہ ایک دوست، یعنی کیملا، کی جانب سے تھا۔ اس بات پر دونوں کے درمیان تلخ بحث ہوئی۔

آڈیو ریکارڈنگز میں شہزادی ڈیانا نے کہا، ’ہر رات مجھے کیملا کے خواب آتے تھے۔ میں ہر وقت اسی کے بارے میں سوچتی رہتی تھی۔‘

انہوں نے کہا کہ اسی ذہنی دباؤ نے بحیرہ روم میں گزارا جانے والا ہنی مون بھی متاثر کیا اور ان کی ازدواجی زندگی کے ابتدائی مسائل اسی دوران نمایاں ہونا شروع ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: لیڈی ڈیانا نے پہلی ملازمت حاصل کرنے کے لیے کیا جھوٹ بولا تھا؟

دوسری جانب مختلف سوانحی کتابوں میں شہزادہ چارلس سے منسوب ایک خط کا بھی حوالہ دیا گیا ہے، جس میں انہوں نے لکھا کہ ہنی مون کے دوران ڈیانا زیادہ وقت کشتی کے عملے کے افراد سے گفتگو میں گزارتی تھیں، جبکہ وہ خود کشتی کے عرشے پر بیٹھ کر مطالعہ کرنا پسند کرتے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘