لیڈی ڈیانا اپنے چھوٹے بیٹے ہیری کے لیے فکرمند کیوں رہتی تھیں؟

منگل 24 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی شاہی خاندان کی معروف شخصیت شہزادی ڈیانا کو اپنے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری کے مستقبل کے کردار کے حوالے سے ہمیشہ تشویش لاحق رہتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: حقیقی زندگی میں طلسماتی کہانی جیسا سماں باندھتی مشہور شاہی شادیاں

شاہی تجزیہ کار ایان پیلہم ٹرنر کے مطابق شہزادہ ہیری کے بڑے بھائی اور ولی عہد شہزادہ ولیم کو بچپن سے ہی خصوصی مراعات حاصل تھیں جس کے باعث ڈیانا کو خدشہ تھا کہ ہیری کا کردار پیچھے رہ جائے گا۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ڈیانا ہیری کی ذاتی تربیت اور رہنمائی پر خاص توجہ دیتی تھیں جو دراصل دونوں بیٹوں کے درمیان توازن قائم کرنے کی ایک کوشش تھی۔

ان کے مطابق ولیم بادشاہ بننے کی خواہش رکھتے تھے جبکہ ہیری نے فوج میں قیادت اور بیرون ملک اپنے خاندان کے تحفظ میں مضبوط کردار کا مظاہرہ کیا۔یہ تبصرے اس وقت سامنے آئے جب معروف شاہی مصنف اور ڈیانا کے قریبی ساتھی رچرڈ کے نے انکشاف کیا کہ ڈیانا سمجھتی تھیں کہ ولیم اپنے مستقبل سے آگاہ تھے لیکن وہ فطری طور پر شرمیلے تھے اور اس ذمہ داری کے حوالے سے کچھ بے چینی محسوس کرتے تھے۔

مزید پڑھیے: کیا شاہ چارلس کے چھوٹے بیٹے ہیری اپنا شاہی کردار دوبارہ حاصل کرلیں گے؟

رپورٹ کے مطابق ڈیانا کے ذہن میں یہ امکان بھی موجود تھا کہ شاید مستقبل میں کنگ چارلس کے بعد ہیری اہم کردار ادا کریں۔

اسی تناظر میں وہ ہیری کو پیار سے ’گڈ کنگ ہیری‘ بھی کہا کرتی تھیں۔

ماہرین کے مطابق ڈیانا اپنے دونوں بیٹوں کے مستقبل کے حوالے سے نہایت حساس تھیں اور ان کی خواہش تھی کہ دونوں کو مناسب مقام اور کردار ملے۔

مزید پڑھیں: شاہ چارلس کا چھوٹے بیٹے اور بہو پر اپنے گھر کے دروازے کھول دینے پر سنجیدگی سے غور

واضح رہے کہ ڈیانا اور شاہ چارلس کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری اور برطانوی شاہی خاندان کے درمیان کشیدگی گزشتہ چند برسوں میں نمایاں طور پر بڑھی ہے۔

یہ اختلافات اس وقت شدت اختیار کر گئے جب ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے سنہ 2020 میں شاہی ذمہ داریوں سے علیحدگی اختیار کر لی اور بعد ازاں امریکا منتقل ہو گئے۔ اس فیصلے کے بعد دونوں نے مختلف انٹرویوز اور دستاویزی پروگرامز میں شاہی خاندان کے رویے پر تنقید کی جس سے تعلقات مزید خراب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: کوئین الزبتھ اول کے حکم پر سزائے موت پانے والی اسکاٹ لینڈ کی ملکہ کا آخری خط منظر عام پر

خاص طور پر شہزادہ ولیم اور کنگ چارلس کے ساتھ ہیری کے تعلقات میں سرد مہری کی اطلاعات سامنے آئیں۔ ہیری کی کتاب اور میڈیا بیانات کے بعد خاندانی اختلافات عوامی سطح پر آ گئے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ مفاہمت کے امکانات موجود رہتے ہیں اگرچہ فی الحال دونوں جانب فاصلے برقرار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں