بیلاروس کے اعلیٰ فوجی وفد کی سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہفتہ 1 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمہوریہ بیلاروس کے چیف آف جنرل اسٹاف اور فرسٹ ڈپٹی ڈیفنس منسٹر میجر جنرل پاویل مراویکو کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: مستقبل کی جنگیں نئی حکمت عملیوں کی متقاضی ہیں، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف

پاک بحریہ کے سربراہ نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور، خصوصاً دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی، ہمہ جہت اور مؤثر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

بیلاروسی وفد کے سربراہ نے علاقائی سمندری امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ خدمات اور عزم کو سراہتے ہوئے اس کی تعریف کی۔

مزید پڑھیے: مستقبل کی جنگیں نئی حکمت عملیوں کی متقاضی ہیں، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف

ملاقات میں دونوں فریقوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان موجودہ دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے دائرہ کار کو بھی وسعت دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فائنل میں نہ پہنچ سکنے کے باوجود باکسر فاطمہ زہرا نے تاریخ رقم کردی، کامن ویلتھ گیمز میں تمغہ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

بلوچستان کوئلہ کان سانحہ، شانگلہ کے 28 نوجوانوں کے جنازے، پورا ضلع سوگ میں ڈوب گیا

پاکستان کی فاطمہ ثنا اور بھارت کی جمائما روڈریگز نے دی ہنڈرڈ میں ایک دوسرے کو گلے لگا لیا، کھیل کو سیاست سے دور رکھنے کا پیغام

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی : پیٹرول 12 پیسے، ڈیزل 66 پیسے فی لیٹر سستا

واٹس ایپ کا نیا زبردست فیچر، پروموشنل پیغامات کے لیے الگ اِن باکس متعارف کرانے کی تیاریاں

ویڈیو

نئے صوبے، محسن نقوی کا بیان، مولانا فضل الرحمان کے بیان پر سخت ردعمل، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کیا کہا؟

محسن نقوی نے آصف زرداری کو کیا پیغام دیا؟ نئے صوبے، نقوی کے بیان پر مہر، ملک میں نیا بھونچال

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘