مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ ہفتے برین ہیمرج کا شکار ہونے کے بعد زیر علاج تھے۔
ملک محمد اقبال چنڑ کو ابتدائی طور پر ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں ان کا آپریشن کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری کا اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس
بعد ازاں مزید نگہداشت کے لیے انہیں بہاولپور کے وکٹوریہ اسپتال کے نیورو سرجیکل آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق آپریشن کے بعد کیے گئے ضروری کلینیکل ٹیسٹوں کی رپورٹس تسلی بخش تھیں، تاہم ایک ہفتے تک زیر علاج رہنے کے باوجود ان کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ انتقال کر گئے۔
سنئیر رہنما مسلم لیگ ن، رُکنِ قومی اسمبلی بہاولپور ملک اقبال چنڑ انتقال کر گئے،
مرحوم، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کے والد تھے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ملک اقبال چنڑ کچھ عرصے سے علیل تھے اور بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں زیر علاج تھے pic.twitter.com/AbkpDJCjKY— Zeshan Noor 🇵🇰 (@ZeshanNoor007) August 1, 2026
ملک محمد اقبال چنڑ 15 مارچ 1950 کو بہاولپور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1971 میں ملتان کے ولایت حسین اسلامیہ لاء کالج سے گریجویشن کی۔
وہ 2 مرتبہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی کابینہ میں انہوں نے وزیر برائے خصوصی تعلیم، جیل خانہ جات اور کوآپریٹو کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
مزید پڑھیں: پی ٹی وی کی سابق نیوز کاسٹر اور معروف سماجی شخصیت جہاں آرا معین انتقال کرگئیں
ان کے صاحبزادے ملک ظہیر اقبال چنڑ اس وقت پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ہیں۔
ملک محمد اقبال چنڑ کی وفات پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت، سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقائی رہنماؤں نے گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
رہنماؤں نے ان کی سیاسی و ساجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مرحو م کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ھے ۔۔














