پی ٹی وی کی سابق نیوز کاسٹر اور معروف سماجی شخصیت جہاں آرا معین انتقال کرگئیں

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کی سابق نیوز کاسٹر اور ممتاز سماجی شخصیت جہاں آرا معین اسلام آباد میں انتقال کر گئیں۔

جہاں آرا معین نے 1973 میں پاکستان ٹیلی وژن نیوز سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا جہاں وہ ابتدا میں انگریزی خبروں کی بیک گراؤنڈ کمنٹری سے وابستہ رہیں۔ بعد ازاں اپنی صلاحیتوں کے باعث وہ جلد ہی پی ٹی وی کی باقاعدہ نیوز کاسٹر بن گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے ریڈیو پاکستان چھوڑنے کی اصل وجہ بتادی

وہ 1999 تک پی ٹی وی نیوز کے ساتھ وابستہ رہیں اور خبروں کی درست ادائیگی، تلفظ اور پیشہ ورانہ انداز کے حوالے سے ایک نمایاں مقام رکھتی تھیں۔ وہ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنے اور خبروں کی تیاری میں بھرپور محنت کے لیے جانی جاتی تھیں۔

جہاں آرا معین نے تدریس کے شعبے میں بھی خدمات انجام دیں اور مختلف جامعات میں بطور وزیٹنگ فیکلٹی ممبر کام کرتی رہیں۔ اس کے علاوہ وہ اقوام متحدہ، ورلڈ بینک، یونیسکو اور یو این ڈی پی سمیت عالمی اداروں کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ بھی وابستہ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی وی کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کے انتقال کی افواہیں، اینکر نے خود وضاحت کردی

ان کے انتقال پر صحافتی، سماجی اور تعلیمی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ مختلف شخصیات نے جہاں آرا معین کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باصلاحیت نیوز کاسٹر، بہترین استاد اور سماجی شعبے میں متحرک شخصیت تھیں جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا اربوں ڈالرز کمانے کا نیا متنازع منصوبہ، یوروپی فٹ بال ایسوسی ایشن  کا شدید ردِعمل

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، 5 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی

بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے علامہ محمد اقبال اسکالرشپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز

طالبان حکومت وطن واپس آنے والے افغان مہاجرین کی آبادکاری میں ناکام، انسانی بحران کا خدشہ

اسمارٹ واچ پہننا کہیں خطرناک تو نہیں؟ ماہرین کا بڑا انکشاف

ویڈیو

راولاکوٹ میں فورسز پر حملے منظم سازش کا حصہ، متعدد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، ایس ایس پی پونچھ خاور علی شوکت

اہلِ کشمیر پاکستان سے محبت کرتے ہیں، ن لیگ کی جیت یقینی، ثاقب مجید راجا نے ایکشن کمیٹی کو ’فتنہ و فساد کمیٹی‘ قرار دے دیا

مراد علی شاہ کارکردگی میں بہتر اور مریم نواز ایڈورٹائزنگ میں، ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید

کالم / تجزیہ

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں