راول ڈیم کی سپل ویز ساڑھے 5 گھنٹے بعد بند، پانی کی سطح معمول پر آگئی

ہفتہ 1 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

راول ڈیم میں پانی کی سطح مقررہ حد تک پہنچنے کے بعد کھولی گئی سپل ویز ساڑھے 5 گھنٹے بعد بند کر دی گئیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم کی سپل ویز ہفتہ کی صبح 6 بجے اے سی سیکرٹریٹ کی نگرانی میں کھولی گئی تھیں تاکہ اضافی پانی کا اخراج یقینی بنایا جا سکے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈیم میں پانی کی سطح مقررہ حد 1747 فٹ تک پہنچنے پر سپل ویز دوبارہ بند کر دی گئیں۔ سپل ویز تقریباً ساڑھے 5 گھنٹے تک کھلی رہیں، جس کے دوران تمام حفاظتی اور احتیاطی اقدامات پر مکمل عمل درآمد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں سیلابی صورتحال معمول پر، 5 اگست تک مزید بارشوں اور فلیش فلڈنگ کا الرٹ

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سپل ویز کھولنے سے قبل متعلقہ علاقوں میں پیشگی انتظامات مکمل کیے گئے تھے، جبکہ ریسکیو 1122، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے پوری کارروائی کے دوران موقع پر موجود رہے۔

حکام نے بتایا کہ سپل ویز کھلنے کے دوران نالے میں نہانے والے ایک شخص کو حفاظتی ہدایات کی خلاف ورزی پر گرفتار بھی کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارشوں کے موسم میں ڈیموں، نالوں اور آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ای چالان کے نام پر سائبر فراڈ، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو خبردار کردیا

کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی، پاکستان کو درپیش بڑا دہشتگرد چیلنج

جی ایچ کیو میں پی ایل اے کی 99ویں سالگرہ کی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاک چین دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

اسلام آباد میں ’زیرو وائلیشن ڈے‘ مہم، سری نگر ہائی وے پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن کا حکم

پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کا نیا باب، مریم نواز سے 30 رکنی کاروباری وفد کی اہم ملاقات

ویڈیو

جی ایچ کیو میں پی ایل اے کی 99ویں سالگرہ کی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاک چین دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

براڈ پیک سانحہ: 3 غیر ملکی کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 7 کی تلاش جاری

نوجوان عالمی امن اور مکالمے کے سفیر بنیں، اقوام متحدہ میں پاکستان کا پیغام

کالم / تجزیہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟