اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار کا نوجوانوں کو عالمی قیادت کے لیے آگے بڑھنے کا پیغام

اتوار 2 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ مستقبل کے عالمی اداروں اور نئی سوچ کی تشکیل میں فعال کردار ادا کریں اور ایسی قیادت کو فروغ دیں جو تعاون، مکالمے اور امید کو تقسیم، تصادم اور خوف پر ترجیح دے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں عاصم افتخار احمد نے بتایا کہ انہوں نے اقوام متحدہ میں منعقدہ کانفرنس کے نوجوان شرکا سے خطاب میں انہوں نے نوجوانوں کو مستقبل کے سفارت کار، پالیسی ساز، کھلاڑی، ماہرین تعلیم، کاروباری شخصیات، جدت کار اور کمیونٹی رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ آنے والے کل کے اداروں اور نظریات کی تشکیل میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

انہوں نے نوجوانوں کو تجسس، ہمدردی اور مختلف آرا کو کھلے دل سے سننے اور قبول کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ تنوع کو اپنانا اور مختلف نقطۂ نظر کو سمجھنا مؤثر قیادت کی بنیادی خصوصیات ہیں۔

پاکستانی مستقل مندوب نے کہا کہ بین الاقوامی تعلقات کی کئی نمایاں کامیابیاں ان افراد کی مرہونِ منت ہیں جنہوں نے رکاوٹوں کے باوجود پل تعمیر کیے، اختلافات کے باوجود مشترکہ نکات تلاش کیے اور تعاون کے راستے اختیار کیے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہد آفریدی کا اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، سفیر عاصم افتخار سے ملاقات

عاصم افتخار احمد نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل انہی لوگوں کے ہاتھوں تشکیل پائے گا جو تقسیم کے بجائے تعاون، محاذ آرائی کے بجائے مکالمے اور خوف کے بجائے امید کا راستہ اختیار کریں گے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مثبت سوچ، باہمی احترام اور مشترکہ مقاصد کے ذریعے ایک بہتر اور پُرامن عالمی مستقبل کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بدخشاں میں طالبان کے حامی غیر ملکی جنگجوؤں پر گھات لگا کر حملہ، 2 ہلاک، 3 زخمی

آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پیپلز پارٹی کے دھاندلی کے الزامات یا قبل از وقت بیانیہ؟

آزاد کشمیر انتخابات: پیپلز پارٹی کا مختلف حلقوں میں مبینہ بے ضابطگیوں پر الیکشن کمیشن سے فوری مداخلت کا مطالبہ

’بھارت میں ‘کاکروچ’ احتجاج کے دوران مظاہرین پر پیلٹ گن استعمال ہونے کے شواہد مل گئے‘، برطانوی میڈیا رپورٹ

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ناصر حسین ڈار نے ووٹ کاسٹ کر دیا

ویڈیو

مون سون سسٹم سرگرم، سندھ سمیت ملک بھر میں موسلادھار بارشوں اور شہری سیلاب کا الرٹ

امریکا کی مغربی ریاستوں میں شدید گرمی، جنگلاتی آگ کے خطرات میں اضافہ

سیوٹا: یورپ کے خواب چکناچور، تارکین وطن مایوس ہو کر مراکش واپس لوٹنے لگے

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور