مون سون سسٹم سرگرم، سندھ سمیت ملک بھر میں موسلادھار بارشوں اور شہری سیلاب کا الرٹ

اتوار 2 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کی ریاست گجرات کے شمال میں موجود ہوا کا کم دباؤ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھنے کا امکان ہے، جس کے باعث بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے آنے والی مون سون ہوائیں مسلسل پاکستان کے جنوب مشرقی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، جبکہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی شمالی علاقوں پر اثر انداز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی علاقوں میں گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے لگے، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق سندھ کے بیشتر علاقوں میں شدید بارش کا آغاز ہوچکا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر کوٹ میں 169 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے جبکی بدین میں بھی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات نےتھرپارکر، سکھر، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، سانگھڑ، خیرپور، مٹھی، میرپورخاص، عمرکوٹ، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہ یار سمیت کئی اضلاع میں شہری سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

اسی طرح پنجاب کے شیخوپورہ، قصور، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ، بہاولنگر، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پوٹھوہار کے علاقوں میں بھی نشیبی مقامات زیر آب آنے کا خدشہ ہے، جبکہ پشاور اور نوشہرہ میں بھی اربن فلڈنگ کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ 5 ممالک میں شامل، مون سون سے قبل حفاظتی اقدامات کیے، احسن اقبال

پیشگوئی کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا کے دیر، سوات، کوہستان، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، شانگلہ اور ایبٹ آباد، نیز مری، گلیات اور کشمیر میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود رہے گا۔

جبکہ کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، پوٹھوہار، خیبرپختونخوا اور ڈیرہ غازی خان کے برساتی نالوں میں اچانک طغیانی بھی آ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہنے اور کہیں کہیں شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: ایل نینو اور موسمیاتی تبدیلی پاکستان میں شدید گرمی اور مون سون کے خطرات کو کیسے بڑھا رہے ہیں؟

کراچی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج شام سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران ہلکی سے معتدل بارش اور مضافاتی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز یا موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی انتظامات مکمل رکھنے اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، موسمی صورتحال پر نظر رکھنے اور بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر انتخابات: پیپلز پارٹی کا مختلف حلقوں میں مبینہ بے ضابطگیوں پر الیکشن کمیشن سے فوری مداخلت کا مطالبہ

’بھارت میں ‘کاکروچ’ احتجاج کے دوران مظاہرین پر پیلٹ گن استعمال ہونے کے شواہد مل گئے‘، برطانوی میڈیا رپورٹ

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ناصر حسین ڈار نے ووٹ کاسٹ کر دیا

راولاکوٹ کے عوام محب وطن ہیں، آئیں مذاکرات سے مسئلہ حل کریں، امیر مقام

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار کا نوجوانوں کو عالمی قیادت کے لیے آگے بڑھنے کا پیغام

ویڈیو

امریکا کی مغربی ریاستوں میں شدید گرمی، جنگلاتی آگ کے خطرات میں اضافہ

سیوٹا: یورپ کے خواب چکناچور، تارکین وطن مایوس ہو کر مراکش واپس لوٹنے لگے

امریکا اور ایران میں سفارتی سرگرمیاں تیز، ٹرمپ نے حملہ روکنے کا عندیہ دیدیا

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور