امریکا کی مغربی ریاستیں شدید گرمی کی غیر معمولی لہر کی لپیٹ میں ہیں، جہاں کئی شہروں میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح کے قریب پہنچ گیا ہے۔
حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے، زیادہ پانی پینے اور غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ شدید گرمی کے باعث جنگلاتی آگ کے خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کو بیک وقت دھوئیں، جنگلاتی آگ اور تباہ کن سیلاب کا سامنا، وجہ کیا بنی؟
امریکی قومی محکمہ موسمیات کے مطابق ایریزونا سے مونٹانا تک بلند فضائی دباؤ کا نظام، جسے ‘ہیٹ ڈوم’ کہا جاتا ہے، گرم ہوا کو زمین کے قریب روک رہا ہے۔
اگرچہ ماہرین کے مطابق یہ صورتحال زیادہ عرصے تک برقرار نہیں رہے گی، تاہم ہفتے کے روز کئی شہروں میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بلند رہا۔
#BREAKING: A rapidly spreading wildfire is burning through parts of Spokane, Washington, setting multiple homes ablaze and placing an estimated 5,000 structures at risk as firefighters battle the fast-moving flames. https://t.co/p7nkxKMSQw pic.twitter.com/2KiDVNAuoo
— Ajebo (@iamajebosimon) August 2, 2026
لاس ویگاس میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جو رواں سال کا بلند ترین درجہ حرارت ہے، جبکہ فینکس میں 47 اور کیلیفورنیا کے شہر ایل سینٹرو میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرمی ریکارڈ کیے جانے کی پیش گوئی کی گئی۔
مونٹانا کے بعض علاقوں میں بھی 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔
مزید پڑھیں: شدید گرمی کے باعث مصنوعی ذہانت بھی خطرے میں، جانیے کیسے؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کے وقت بھی درجہ حرارت معمول سے کہیں زیادہ رہنے کے باعث انسانی جسم کو گرمی سے بحالی کا موقع نہیں مل رہا، جس سے ہیٹ اسٹروک اور دیگر طبی مسائل کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

اسی وجہ سے مختلف شہروں میں کولنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، جہاں روزانہ سینکڑوں افراد پناہ لے رہے ہیں۔
شدید گرمی اور خشک موسم نے مغربی امریکا میں جنگلاتی آگ کے خدشات بھی بڑھا دیے ہیں۔ مونٹانا، نیواڈا، جنوبی کیلیفورنیا، واشنگٹن اور اوریگن میں ریڈ فلیگ وارننگ جاری ہے، جبکہ کئی مقامات پر آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
🔥 Heat Dome Places 50 Million People Under Alerts Across The Western United States 🔥
Temperatures could reach 126°F as extreme heat spreads across at least 12 states. Dangerous overnight heat, rising wildfire risk and pressure on power supplies are expected through next week.… pic.twitter.com/dWico6k8Ql
— Above The Norm News (@abovenormnews) July 31, 2026
ریاست واشنگٹن کے گورنر باب فرگوسن نے جنگلاتی آگ اور شدید موسمی حالات کے پیش نظر ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے ستمبر کے اختتام تک زیادہ تر کھلے مقامات اور زرعی علاقوں میں آگ جلانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے باعث دنیا بھر میں شدید گرمی کی لہریں، خشک سالی اور جنگلاتی آگ کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ رواں سال طاقتور ایل نینو کے اثرات بھی عالمی درجہ حرارت میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔














