ایل اے 44 ویلی 5: ن لیگ کے امیدوار احمد رضا قادری بھاری اکثریت سے کامیاب

اتوار 2 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں ایل اے 44 ویلی 5 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار احمد رضا قادری قریباً 1700 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہو گئے۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے احمد رضا قادری نے واضح برتری کے ساتھ کامیابی حاصل کی، جبکہ مسلم کانفرنس کی امیدوار مہر النسا 650 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہیں۔

اس کامیابی کے ساتھ مسلم لیگ (ن) نے وادی کے اہم انتخابی حلقے میں ایک نشست اپنے نام کر لی، حتمی اور سرکاری نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کے حلقوں میں پولنگ ہوئی ہے، جس کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ، ویسٹ انڈیز کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کسی کو شکایت ہے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کرے، ن لیگ نے آزاد کشمیر میں دھاندلی کا الزام مسترد کردیا

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور