پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پورٹ آف اسپین میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ بارش کے بعد گیلے آؤٹ فیلڈ کے باعث مقررہ وقت پر شروع نہ ہو سکا۔ ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جبکہ پاکستان نے 2 نئے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیپ دی ہے جو ٹیبو کر رہے ہیں۔
بارش کے بعد گیلا میدان، میچ کا آغاز مؤخر
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 5 روزہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ اتوار کو کوئنز پارک اوول، پورٹ آف اسپین میں بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہونے کے بعد شروع ہو گیا۔ دونوں ٹیمیں میدان میں اترنے کے لیے تیار تھیں، لیکن میدان مکمل طور پر کھیل کے قابل نہ ہونے کے باعث انتظار کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا 4 روزہ پریکٹس میچ بے نتیجہ ختم، پہلا ٹیسٹ 25 جولائی سے شروع ہوگا
ویسٹ انڈیز کا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم کی قیادت روسٹن چیز کر رہے ہیں، جبکہ شائی ہوپ وکٹ کیپر کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
پاکستانی ٹیم میں دو نئے چہرے
پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کے سپرد ہے، جبکہ محمد رضوان وکٹ کیپر کے طور پر شامل ہیں۔ اس ٹیسٹ میں اوپنر اویس ظفر اور فاسٹ بولر عبید شاہ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا، جو پاکستان کے لیے اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
_*📍West Indies Win chance 70% Pakistan win chance 30% Draw Wala seen Kay 1% chance bi nhi hai ✅*_ pic.twitter.com/JwdpECsPUT
— Usman (@Usman_Offical56) August 2, 2026
پاکستانی ٹیم میں ازان اویس، امام الحق، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، اویس ظفر ، علی عثمان، ساجد خان، محمد علی اور عبید شاہ شامل ہیں۔
میزبان ٹیم کا اسکواڈ
ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں ٹیگنرائن چندرپال، برینڈن کنگ، کیوم ہوج، شائی ہوپ، عامر جنگو، جسٹن گریوز، روسٹن چیز، جومیل واریکن، شامر جوزف، کیمار روچ اور جےڈن سیلز شامل ہیں۔
سیریز اور میچ
یہ مقابلہ پاکستان کے دورۂ ویسٹ انڈیز اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے۔ میچ 2 اگست سے 6 اگست 2026 تک کوئنز پارک اوول، پورٹ آف اسپین میں شیڈول ہے۔ شائقین کی نظریں اب موسم اور میدان کی صورتحال پر مرکوز ہیں تاکہ کھیل جلد از جلد شروع ہو سکے۔پہلا ٹیسٹ میچ میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز نے جیت رکھا ہے۔














