سپریم کورٹ: پرویز الہیٰ نے جسمانی ریمانڈ سے متعلق اپیل واپس لے لی، درخواست خارج

پیر 3 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کے خلاف دائر اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

مزید پڑھیں:نگراں حکومت کی سانحہ 9 مئی سے متعلق رپورٹ میں پرویز الہیٰ اور شاہ محمود قریشی بری الذمہ قرار؟

جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت پرویز الہیٰ کے وکیل عامر سعید راں نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے میں ایک اہم قانونی سوال موجود ہے۔

اس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ کیا یہ اپیل غیر مؤثر نہیں ہو چکی؟ انہوں نے کہا کہ آپ ایک غیر مؤثر معاملے پر محض علمی (اکیڈمک) بحث کرنا چاہتے ہیں۔

وکیل عامر سعید راں نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الہیٰ کی ضمانت کے خلاف حکومت کی اپیل بھی خارج ہو چکی ہے۔ اس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ اپیل واپس لے کر متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ: حمزہ شہباز نظر ثانی کیس میں پرویز الہیٰ کو نوٹس جاری

بعد ازاں پرویز الہیٰ کی قانونی ٹیم نے جسمانی ریمانڈ سے متعلق اپیل واپس لے لی، جس پر سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp