آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں عوام نے بھرپور انداز میں انتخابی عمل میں حصہ لیا اور ٹرن آؤٹ بھرپور رہا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کو آزاد کشمیر حکومت بنانے کے لیے سادہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے، عطاتارڑ
مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ مظفرآباد ڈویژن میں ووٹر ٹرن آؤٹ 53 فیصد جبکہ میرپور ڈویژن میں 46.3 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو موجودہ حالات کے تناظر میں حوصلہ افزا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں انتخابات کا انعقاد ایک بڑا چیلنج تھا تاہم عوام نے تشدد کے بجائے ووٹ کی طاقت پر اعتماد کرتے ہوئے جمہوری عمل میں حصہ لیا۔
مزید پڑھیے: آزاد کشمیر انتخابات: پیپلز پارٹی نے دھاندلی کا بیانیہ بنانے کی کوشش کی، عوام نے مسترد کر دیا، رانا ثنا اللہ
ان کا کہنا تھا کہ حالات جیسے بھی تھے یا پیدا کیے گئے، ان کے باوجود یہ ٹرن آؤٹ کم نہیں اور عوام نے انتخابی عمل میں شرکت کرکے درست فیصلہ کیا۔














