5 اگست، یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پاکستان کی پارلیمان کے ارکان کی طرف سے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ ارکانِ پارلیمان نے بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ اس ویڈیو رپورٹ میں دیکھیے کہ پاکستانی ارکانِ پارلیمان کی طرف سے کشمیریوں کے حق میں کیا مؤقف اختیار کیا گیا اور انھوں نے عالمی برادری سے کیا مطالبات کیے۔













