5 اگست 2019 کے بھارتی اقدام کے خلاف وزارتِ امور کشمیر اور وزارتِ خارجہ کی احتجاجی ریلی، کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار

بدھ 5 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کے خلاف یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر وزارتِ امور کشمیر و گلگت بلتستان اور وزارتِ خارجہ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر انجینئر امیر مقام، مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنوینر غلام نبی صفی، زمرد خان، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور وزارتِ خارجہ کے افسران سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکا نے 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے یومِ استحصالِ کشمیر: پاکستان کا کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے کہا کہ بھارت یہ سمجھنے کی غلطی نہ کرے کہ وہ یکطرفہ اقدامات کے ذریعے کشمیر پر اپنے قبضے کو قانونی جواز دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ایک بھی کشمیری اور ایک بھی پاکستانی زندہ ہے، مسئلہ کشمیر کو دبایا نہیں جا سکتا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم مسئلہ کشمیر کے ساتھ کھڑی ہے اور جب تک کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت نہیں مل جاتا، پاکستان ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک زندہ جدوجہد اور قوم کی امانت ہے، جبکہ پاکستانی عوام کشمیریوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب بھی بھارت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو چیلنج کیا، اسے مؤثر جواب ملا۔

یہ بھی پڑھیے یومِ استحصالِ کشمیر: صدر اور وزیراعظم کا کشمیری عوام کی بھرپور حمایت کا اعلان

زمرد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرحوم سید علی گیلانی کا پیغام تھا کہ ’ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو کرفیو نافذ کر کے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق سلب کیے گئے۔ انہوں نے ان کشمیریوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جو اپنی وصیت میں پاکستان کے پرچم میں تدفین کی خواہش ظاہر کرتے ہیں۔ زمرد خان نے الزام عائد کیا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے متعدد واقعات کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہوتا ہے، اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ہر محاذ پر کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے کشمیر شبیر احمد عثمانی نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی قیادت میں مسئلہ کشمیر حل ہو گا

ریلی کے اختتام پر شرکا نے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صرف 6 دن میں ایک ارب ڈالر! کیا ’اسپائیڈر مین‘ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی؟

بھارت، بنگلہ دیش کے مطلوب شخص کو مداخلت کی کھلی چھوٹ دے رہا ہے، حسینہ واجد عدالت سے سزا یافتہ ہیں، میجر جنرل (ر) طارق رشید

’تمہارے ساتھ تھے اور ساتھ ہم رہیں گے‘، آئی ایس پی آر کا یومِ استحصالِ کشمیر پر خصوصی نغمہ جاری

یومِ استحصالِ کشمیر: مظفرآباد میں بڑی احتجاجی ریلی، عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار، ایئرپورٹس پر خصوصی پیغامات

ویڈیو

واشنگٹن کے چڑیا گھر میں باؤلی نے اپنی 5ویں سالگرہ کیسے منائی؟

تخلیق کا سفر ذہن سے شروع ہوتا ہے مصنوعی ذہانت سے نہیں، 9 برس کی عمر میں ناول نگار بننے والی ایمن رحمان

اسلام آباد: بدھ مت کے تاریخی آثار، شاہ اللہ دتہ غاروں کو عالمی توجہ کا مرکز بنانے کی تیاری

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے