اسلام آباد پولیس کی ’نشہ اب نہیں‘ مہم کے تحت بڑی کارروائی، 840 بوتل شراب برآمد، ملزم گرفتار

بدھ 5 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے ’نشہ اب نہیں‘ مہم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے شراب فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 840 بوتل شراب برآمد کر لی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ لوہی بھیر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران ملزم فیضان سکندر کو گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ اس کے نیٹ ورک اور دیگر سہولت کاروں کا سراغ لگایا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس کے احکامات پر ’نشہ اب نہیں‘ مہم کے تحت منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیا کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کامیاب کارروائی پر ایس پی سواں زون محمد خرم اشرف اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس منشیات فروشوں اور معاشرے میں نشے کے کاروبار کو فروغ دینے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت کا خطرناک رخ، برطانوی سیکیورٹی ادارے کے ٹیسٹ میں اے آئی ایجنٹس کا غیر قانونی اقدامات کا انکشاف

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پر 2 گروپوں میں تصادم اور فائرنگ، دہشتگردی کا مقدمہ درج

’گھر اور گاڑی دو، پھر ملوں گی‘، سابق ایم پی اے میاں نوید اور ٹک ٹاکر سنبل ملک کی مبینہ آڈیو لیک

یومِ استحصالِ کشمیر: پاکستان کشمیری عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا، رانا ثنا اللہ

پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا، رانا مشہود احمد

ویڈیو

5 اگست کے بھارتی اقدامات مسترد، پاکستان کا کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

واشنگٹن کے چڑیا گھر میں باؤلی نے اپنی 5ویں سالگرہ کیسے منائی؟

تخلیق کا سفر ذہن سے شروع ہوتا ہے مصنوعی ذہانت سے نہیں، 9 برس کی عمر میں ناول نگار بننے والی ایمن رحمان

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے