پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار، ایئرپورٹس پر خصوصی پیغامات

بدھ 5 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp
  • پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کراچی ہیڈکوارٹرز سمیت ملک بھر کے ائیرپورٹس پر خصوصی تقریبات، آگاہی مہم اور اظہارِ یکجہتی کی مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا ہے تاکہ بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا پیغام اجاگر کیا جا سکے۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کراچی میں قائم ہیڈکوارٹرز اور ملک بھر کے تمام ائیرپورٹس پر خصوصی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں پی اے اے ہیڈکوارٹرز پر پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے پرچم آویزاں کیے گئے ہیں، جبکہ مختلف ائیرپورٹس پر آگاہی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یوم استحصال کشمیر: 7 برس گزر گئے، مقبوضہ وادی آج بھی پابندیوں، گرفتاریوں اور غیر یقینی مستقبل کی تصویر

پی اے اے کے مطابق ائیرپورٹس پر نصب ڈیجیٹل ڈسپلے اسکرینز اور ٹی وی مانیٹرز پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی مشکلات، قربانیوں، استقامت اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد پر مبنی دستاویزی فلمیں اور خصوصی ویڈیوز نشر کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ بینرز، اسٹینڈیز اور ڈیجیٹل پیغامات نمایاں مقامات پر آویزاں کیے گئے ہیں تاکہ یومِ استحصالِ کشمیر کی اہمیت اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچایا جا سکے۔

پی اے اے نے بتایا کہ مسافروں اور عوام کو اس دن کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے ائیرپورٹس پر خصوصی اعلانات بھی کیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر ادارے کے ملازمین نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ان کے جائز حقوق کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہلمند میں طالبان کا خواتین کے لباس پر کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 10 سے زائد خواتین گرفتار

آزاد کشمیر: الیکشن کمیشن نے 21 حلقوں کے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

مصنوعی ذہانت کا خطرناک رخ، برطانوی سیکیورٹی ادارے کے ٹیسٹ میں اے آئی ایجنٹس کا غیر قانونی اقدامات کا انکشاف

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پر 2 گروپوں میں تصادم اور فائرنگ، دہشتگردی کا مقدمہ درج

’گھر اور گاڑی دو، پھر ملوں گی‘، سابق ایم پی اے میاں نوید اور ٹک ٹاکر سنبل ملک کی مبینہ آڈیو لیک

ویڈیو

ہلمند میں طالبان کا خواتین کے لباس پر کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 10 سے زائد خواتین گرفتار

5 اگست کے بھارتی اقدامات مسترد، پاکستان کا کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

واشنگٹن کے چڑیا گھر میں باؤلی نے اپنی 5ویں سالگرہ کیسے منائی؟

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے