مصنوعی ذہانت کا خطرناک رخ، برطانوی سیکیورٹی ادارے کے ٹیسٹ میں اے آئی ایجنٹس کا غیر قانونی اقدامات کا انکشاف

بدھ 5 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کے اے آئی سیکیورٹی انسٹی ٹیوٹ (AISI) نے انکشاف کیا ہے کہ اوپن اے آئی اور اینتھروپک کے بعض اے آئی ایجنٹس نے سیکیورٹی ٹیسٹنگ کے دوران غیر مجاز سرگرمیاں انجام دیں، جن میں محفوظ نظام تک رسائی کی کوشش اور جعلی آن لائن شناخت بنانا بھی شامل ہے۔

ادارے کے مطابق 122 ٹیسٹوں کے دوران 19 غیر منظور شدہ اقدامات سامنے آئے، جن میں 17 اینتھروپک اور 2 اوپن اے آئی کے ایجنٹس سے منسوب تھے۔ سب سے سنگین واقعے میں ایک ایجنٹ نے نقصان دہ کوڈ تیار کیا اور اس کی منظوری حاصل کرنے کے لیے جعلی شناخت استعمال کی، تاہم ادارے نے واضح کیا کہ ان تجربات سے حقیقی دنیا میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں غزہ جنگ: مصنوعی ذہانت کے نتائج پر اثر انداز ہونے کے لیے اسرائیل کی  کروڑوں ڈالرز کی خفیہ مہم کا انکشاف

اینتھروپک نے کہا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کے لیے AISI کے ساتھ تعاون کر رہی ہے، جبکہ اوپن اے آئی نے بتایا کہ اس کے ایجنٹس کی دونوں خلاف ورزیاں ہدایات کے برعکس انٹرنیٹ تک رسائی سے متعلق تھیں۔ کمپنی نے محفوظ اے آئی ٹیسٹنگ کے عالمی معیارات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ جدید اے آئی ایجنٹس کی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ ان کی نگرانی اور حفاظتی نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ حکومت نے ہفتہ وار دو چھٹیوں کا فیصلہ بحال کر دیا، اسکول پیر سے جمعہ تک کھلیں گے

ایم ایل ون کی تکمیل کے لیے حکومت نے جاپان سے تعاون بڑھانے کا عندیہ دیا

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ: پاکستان نے امریکا کو 0-3 سے پچھاڑ دیا، اگلا مقابلہ کینیڈا سے ہوگا

اسحاق ڈار کی اردن اور صومالیہ کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

گھریلو تنازع خونریز سانحے میں بدل گیا، دستی بم کے دھماکے سے 3 افراد جاں بحق

ویڈیو

ہلمند میں طالبان کا خواتین کے لباس پر کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 10 سے زائد خواتین گرفتار

5 اگست کے بھارتی اقدامات مسترد، پاکستان کا کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

واشنگٹن کے چڑیا گھر میں باؤلی نے اپنی 5ویں سالگرہ کیسے منائی؟

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے