کراچی میں ڈیڑھ سالہ بچی کی موت، 17 سالہ رشتہ دار گرفتار

بدھ 5 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے قیوم آباد میں ڈیڑھ سالہ بچی کی مبینہ زیادتی کے بعد موت کے واقعے میں پولیس نے شک کی بنیاد پر بچی کے 17 سالہ رشتہ دار کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار

پولیس کے مطابق بچی کی موت مشکوک حالات میں ہوئی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا گیا۔ واقعے کا مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس میں درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم خاندان کا رشتہ دار تھا اور اکثر گھر آتا جاتا تھا۔ والد نے الزام عائد کیا کہ ملزم بچی کو بہانے سے اپنے ساتھ لے گیا اور بعد میں اسے بے ہوشی کی حالت میں واپس لایا، جس کے بعد اس کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ سریاب میں 2 کمسن بچیوں کی بوری بند لاشیں برآمد، شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا

پولیس نے بچی کی لاش کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا، جہاں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ حتمی رپورٹ آنے کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔

پولیس نے مقدمے میں قتل کی دفعہ کے تحت کارروائی شروع کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار