پاکستان سیریز کے لیے انگلینڈ کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، اسٹوکس کے بعد نئے دور کا آغاز

جمعرات 6 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی 2 مقابلوں کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ کے بعد جو روٹ مستقل ٹیسٹ کپتان کی حیثیت سے پہلی بار ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ ڈین لارنس، جورڈن کاکس، اولی پوپ اور سام کک کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 19 اگست سے شروع ہونے والی 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی 2 میچوں کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کے ساتھ ہی بین اسٹوکس کے بعد انگلینڈ کے ٹیسٹ کرکٹ کے نئے دور کا باقاعدہ آغاز بھی ہو گیا۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہیڈنگلے میں کھیلا جائے گا، جہاں جو روٹ مستقل ٹیسٹ کپتان کی حیثیت سے اپنی پہلی ذمہ داری نبھائیں گے۔

اسکواڈ میں ڈین لارنس، اولی پوپ اور سام کک کی واپسی ہوئی ہے، جبکہ نوجوان بیٹر جورڈن کاکس کو بھی دوبارہ شامل کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ یہ موقع انہیں جیکب بیتھل کی انجری کے باعث ملا ہے، جو گھٹنے کی تکلیف کے باعث پوری پاکستان سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

انگلینڈ کے سلیکٹر مارکس نارتھ نے کہا کہ پاکستان جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف تجربے اور نوجوان صلاحیتوں کے درمیان متوازن اسکواڈ منتخب کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق ڈین لارنس نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھائی، جس کے باعث انہیں دوبارہ موقع دیا گیا، جبکہ جورڈن کاکس کو انگلینڈ کے مستقبل کے باصلاحیت بیٹرز میں شمار کیا جاتا ہے۔

ڈین لارنس چھٹے نمبر پر بیٹنگ کریں گے، جبکہ ان کی آف اسپن بولنگ ٹیم کو اضافی آپشن فراہم کرے گی، جس سے انگلینڈ کو چار فرنٹ لائن فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اسکواڈ میں اسپنر شعیب بشیر کو برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ فاسٹ بولرز میں جوفرا آرچر، گس اٹکنسن، میتھیو فشر، اولی رابنسن، برائیڈن کارس اور سام کک شامل ہیں۔ برائیڈن کارس بھی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم نے عمران خان کا بڑا ریکارڈ برابر، اسٹیو وا کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کے خلاف یہ سیریز انگلینڈ کے نئے کوچنگ سیٹ اپ کے تحت بھی پہلی سیریز ہوگی۔ برینڈن میک کولم کے ٹیسٹ کوچ کا عہدہ چھوڑنے کے بعد مارکس ٹریسکوتھک عبوری ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے، جبکہ نئے مستقل ہیڈ کوچ اسٹیفن فلیمنگ ستمبر میں ٹیم کا چارج سنبھالیں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی یہ سیریز 19 اگست سے شروع ہوگی، جسے دونوں ٹیموں کے لیے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تناظر میں بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

میٹا کے کیمرہ نصب سمارٹ چشموں پر برطانیہ میں رازداری کے خدشات، کئی مقامات پر پابندی

وزیراعظم شہباز شریف سے سفیرجیانگ زیڈونگ کی ملاقات، چینی صدر شی جن پنگ کا خط پہنچایا

فیک نیوز روکنے کے لیے صحافتی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا، عظمیٰ بخاری

پشاور: افغان باشندوں کے غیر قانونی شناختی کارڈز کے خلاف کارروائیاں تیز، متعدد بازاروں میں آپریشن جاری

ویڈیو

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اہم ملاقات کریں گے

وزیراعظم، اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ سعودی عرب آج سے، خطے کی صورتحال اور فلسطین سمیت اہم امور پر مشاورت ہوگی، دفتر خارجہ

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ