پی سی بی کا بڑا ایکشن: کرکٹر حمزہ نذر 2 سال کے لیے معطل، 10 لاکھ روپے جرمانہ

جمعرات 6 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹر حمزہ نذر کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے انہیں 2 سال کے لیے ہر قسم کی ڈومیسٹک اور بین الاقوامی کرکٹ سرگرمیوں سے معطل کر دیا ہے، جبکہ ان پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ کارروائی ایک انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں کی گئی، جس نے حمزہ نذر کی جانب سے ویزا درخواست کے دوران فراہم کی گئی معلومات کا جائزہ لیا تھا۔

بورڈ کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ حمزہ نذر نے درخواست جمع کراتے وقت مکمل اور درست معلومات فراہم نہیں کیں، بعض اہم حقائق چھپائے اور گمراہ کن معلومات فراہم کیں، جو بورڈ کے ضابطہ اخلاق اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

پی سی بی نے بتایا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس نے تمام شواہد کا جائزہ لینے کے ساتھ حمزہ نذر کو بھی اپنا مؤقف پیش کرنے کا مکمل موقع فراہم کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا کہ غلط بیانی، حقائق چھپانے اور گمراہ کن معلومات فراہم کرنے جیسے معاملات کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جاتا ہے اور کسی بھی فرد کو ایسے اقدامات کی اجازت نہیں دی جا سکتی جو بورڈ، پاکستان کرکٹ یا اس کی ساکھ کو نقصان پہنچائیں۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ کرکٹ سے وابستہ تمام افراد پر لازم ہے کہ وہ دیانت داری، شفافیت اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کے اعلیٰ معیار کی پابندی کریں، اور ان اصولوں کی خلاف ورزی کی صورت میں بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈراما ’ڈاکٹر بہو‘ نے مشکل موضوعات پر گفتگو کا راستہ کھولا، شجاع اسد

مسائل کے باوجود ٹیکسٹائل صنعت کا نیا ریکارڈ، صرف ایک ماہ میں پاکستانی برآمدات 1.83 ارب ڈالر سے تجاوز

عاطف اسلم کے مداحوں کے لیے اسپاٹیفائی کا نیا فیچر، جانیں آپ کون سے ‘عادیز’ ہیں؟

5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کی مذمت، خیبرپختونخوا اسمبلی کی مقبوضہ کشمیر سے متعلق متفقہ قرارداد منظور

میڈیکل و ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ کی تاریخ تبدیل، امتحان 20 ستمبر کو ہوگا

ویڈیو

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اہم ملاقات کریں گے

وزیراعظم، اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ سعودی عرب آج سے، خطے کی صورتحال اور فلسطین سمیت اہم امور پر مشاورت ہوگی، دفتر خارجہ

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ