عاطف اسلم کے مداحوں کے لیے اسپاٹیفائی کا نیا فیچر، جانیں آپ کون سے ‘عادیز’ ہیں؟

جمعرات 6 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

موسیقی کی اسٹریمنگ سروس اسپاٹیفائی نے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے نئے البم ‘صبح آئے نہ’ کی ریلیز کے موقع پر مداحوں کے لیے ایک نیا اِن ایپ تجربہ متعارف کرا دیا جس کے ذریعے صارفین جان سکیں گے کہ وہ عاطف اسلم کی موسیقی سے کس انداز میں جڑے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف

اسپاٹیفائی کے مطابق ’اپنے اندر کے عادیز کو دریافت کریں‘ کے عنوان سے متعارف کرایا گیا یہ فیچر مداحوں کو ان کی پسند اور سننے کی عادات کی بنیاد پر ایک منفرد شناخت فراہم کرے گا جبکہ اس کا مقصد عاطف اسلم کی موسیقی سے مداحوں کے برسوں پر محیط تعلق کو دلچسپ انداز میں اجاگر کرنا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ہر مداح کا عاطف اسلم کی موسیقی سے تعلق مختلف ہوتا ہے۔ کوئی برسوں سے ان کے گانے سنتا آ رہا ہے کسی نے انہیں کسی دوست کی بھیجی ہوئی پلے لسٹ کے ذریعے دریافت کیا جبکہ کچھ مداح زندگی کے پرسکون لمحات میں ان کی موسیقی سنتے ہیں اور کچھ ہر نئے گانے کے سب سے پہلے سامع بننا چاہتے ہیں۔

اسپاٹیفائی کے مطابق یہ نیا فیچر فری اور پریمیم دونوں طرح کے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ اس کے استعمال کے لیے صارفین کو پہلے البم ‘صبح آئے نہ’ میں سے اپنا پسندیدہ گانا منتخب کرنا ہوگا جس کے بعد خوبصورت اینیمیشنز کے ذریعے انہیں 4 مختلف ’عادیز‘ شناختوں میں سے ایک سے منسلک کیا جائے گا۔ اس کے بعد صارفین کو ایک ذاتی شیئر کارڈ بھی ملے گا جسے وہ سوشل میڈیا پر اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔

مزید پڑھیے: 18 سال بعد عاطف اسلم کا نیا میوزک البم ’صبح آئے نا‘ ریلیز کرنے کا اعلان

اسپاٹیفائی پاکستان کے مارکیٹنگ مینیجر طلحہ ہاشم نے کہا کہ ہر شخص موسیقی کو اپنے منفرد انداز میں محسوس کرتا ہے اور یہی سوچ اس نئے تجربے کی بنیاد ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ’اپنے اندر کے عادیز کو دریافت کریں‘ مداحوں اور عاطف اسلم کی موسیقی کے درمیان تعلق کو ایک دلچسپ، ذاتی اور قابلِ شیئر تجربے میں بدل دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپاٹیفائی مستقبل میں بھی ایسے منفرد فیچرز متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہے جو مداحوں کو اپنے پسندیدہ فنکاروں کے مزید قریب لا سکیں۔

4 مختلف ’عادیز‘ شناختیں

اسپاٹیفائی نے مداحوں کو 4 مختلف زمروں میں تقسیم کیا ہے۔

بارڈر لیس عادیز: ایسے مداح جو ہر انداز کی موسیقی پسند کرتے ہیں اور ہر موقع کے لیے موزوں گانا تلاش کر لیتے ہیں۔

مون رائز عادیز: وہ صارفین جو رات کے پُرسکون لمحات میں عاطف اسلم کی موسیقی سننا پسند کرتے ہیں۔

او جی عادیز: ایسے مداح جو ابتدا ہی سے عاطف اسلم کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور ان کا ہر گانا ان کے لیے یادوں کی تازگی کا باعث بنتا ہے۔

ارلی ڈسکورر عادیز: وہ سامعین جو عاطف اسلم کے نئے گانے سب سے پہلے سنتے اور نئی موسیقی دوسروں سے پہلے دریافت کرتے ہیں۔

اسپاٹیفائی کے مطابق صارفین موبائل ایپ میں موجود ’اپنے اندر کے عادیز کو دریافت کریں‘ بینر پر کلک کرکے یا فراہم کردہ لنک کے ذریعے اس فیچر تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کی عاطف اسلم اور شفقت امانت کی کھل کر تعریف

پسندیدہ گانا منتخب کرنے کے بعد اینیمیشنز کے ذریعے ان کی ’عادیز‘ شناخت سامنے آئے گی جس کے بعد ایک ذاتی شیئر کارڈ تیار ہوگا جسے محفوظ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان اسمبلی تحلیل کرکے شفاف انتخابات کرائے جائیں، آل پارٹیز کانفرنس کا مطالبہ

میر رضا علی کیس کااہم موڑ، قبر کشائی، دوبارہ پوسٹ مارٹم کا عدالتی حکم، ابتدائی رپورٹ میں 14 سنگین خامیاں نکل آئیں

بلوچستان میں 2 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 12 دہشتگرد ہلاک

امریکی سرمایہ کاری سے پاکستان کا زرعی شعبہ جدید خطوط پر استوار ہوسکتا ہے، نیٹلی بیکر

صومالیہ کے وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

ویڈیو

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اہم ملاقات کریں گے

وزیراعظم، اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ سعودی عرب آج سے، خطے کی صورتحال اور فلسطین سمیت اہم امور پر مشاورت ہوگی، دفتر خارجہ

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ