مسائل کے باوجود ٹیکسٹائل صنعت کا نیا ریکارڈ، صرف ایک ماہ میں پاکستانی برآمدات 1.83 ارب ڈالر سے تجاوز

جمعرات 6 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

علاقائی غیر یقینی صورتحال کے باوجود پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات نے جولائی 2026 میں نئی بلند ترین سطح حاصل کر لی۔ برآمدات پہلی بار 1.833 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو جون کے مقابلے میں 43 فیصد اور گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 9.11 فیصد زیادہ ہیں۔

جولائی میں ریکارڈ برآمدات

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2026 کے دوران پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات کی مجموعی مالیت 1.833 ارب ڈالر رہی، جو اس شعبے کی ماہانہ برآمدات کا نیا ریکارڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ٹیکسٹائل صنعت نے مزدوروں کے حقوق اور عالمی معیار پر عملدرآمد سے متعلق الزامات مسترد کر دیے

اس سے قبل جون 2026 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 1.282 ارب ڈالر تھا۔ اس طرح صرف ایک ماہ میں برآمدات میں 43 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح جولائی 2025 کے مقابلے میں بھی برآمدات میں 9.11 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، جب ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 1.68 ارب ڈالر تھا۔

مالی سال کی مجموعی کارکردگی

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 26-2025 کے دوران پاکستان کی مجموعی ٹیکسٹائل برآمدات 17.97 ارب ڈالررہیں، جو مالی سال 25-2024 کے 17.91 ارب ڈالر کے مقابلے میں 0.34 فیصد زیادہ ہیں۔

اگرچہ سالانہ بنیاد پر مجموعی اضافہ محدود رہا، تاہم جولائی 2026 کی غیر معمولی کارکردگی نے اس شعبے کی برآمدی صلاحیت اور عالمی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کا واضح اشارہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں:ٹیکسٹائل ایکسپورٹ مکس کی درستی: پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھانے کا اگلا مرحلہ

واضح رہے کہ ٹیکسٹائل پاکستان کا سب سے بڑا برآمدی شعبہ ہے اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اس کا بنیادی کردار ہے۔

حالیہ مہینوں میں علاقائی کشیدگی، عالمی معاشی دباؤ اور تجارتی غیر یقینی صورتحال کے باوجود جولائی 2026 میں ریکارڈ برآمدات اس امر کی نشاندہی کرتی ہیں کہ پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت عالمی منڈی میں اپنی مسابقت برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہے، جس سے آنے والے مہینوں میں برآمدات میں مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان اسمبلی تحلیل کرکے شفاف انتخابات کرائے جائیں، آل پارٹیز کانفرنس کا مطالبہ

میر رضا علی کیس کااہم موڑ، قبر کشائی، دوبارہ پوسٹ مارٹم کا عدالتی حکم، ابتدائی رپورٹ میں 14 سنگین خامیاں نکل آئیں

بلوچستان میں 2 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 12 دہشتگرد ہلاک

امریکی سرمایہ کاری سے پاکستان کا زرعی شعبہ جدید خطوط پر استوار ہوسکتا ہے، نیٹلی بیکر

صومالیہ کے وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

ویڈیو

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اہم ملاقات کریں گے

وزیراعظم، اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ سعودی عرب آج سے، خطے کی صورتحال اور فلسطین سمیت اہم امور پر مشاورت ہوگی، دفتر خارجہ

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ