راولپنڈی میں 6 سالہ بچی لاپتا، نالے میں گرنے کا خدشہ، اندھیرا ہوجانے پر سرچ آپریشن کل دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

جمعرات 6 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی میں کمیٹی چوک اور لنڈا بازار کے قریب 6 سالہ بچی کے لاپتا ہونے کے بعد ریسکیو حکام نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا تاہم اندھیرا ہوجانے کے باعث تلاش کل تک ملتوی کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں گیس لیکج سے گھر میں خوفناک دھماکا، 7 افراد جھلس کر زخمی

ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچی کے والد اپنے بچوں کو گاڑی میں بٹھا رہے تھے کہ اسی دوران 6 سالہ بچی اچانک لاپتا ہوگئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بچی قریبی نالے میں گر گئی ہو تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی تصدیق نہیں ہوئی اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور نالے سمیت اطراف کے علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔

مزید پڑھیے: راولپنڈی جرگہ قتل کیس میں نامزد ملزمان کو نوٹس جاری

ریسکیو حکام کے مطابق پولیس بھی جائے وقوعہ پر موجود ہے اور بچی کی گمشدگی سے متعلق تمام ممکنہ پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ بچی کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے اور مزید معلومات سامنے آنے پر آگاہ کیا جائے گا۔

سرچ آپریشن کو مزید وسعت دیتے ہوئے ریسکیو حکام نے نالہ لئی کے مختلف حصوں تک کارروائی پھیلا دی ہے۔ ریسکیو کے مطابق ڈرینیج نالے میں ممکنہ طور پر بچی کے گرنے کی جگہ سے لے کر موتی محل پل تک سرچ مکمل کر لی گئی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اب تک تقریباً 4 کلومیٹر طویل علاقے میں لائن سرچ مکمل کی جا چکی ہے جبکہ آپریشن میں واٹر ریسکیو ٹیمیں مسلسل حصہ لے رہی ہیں۔

ریسکیو کے مطابق اس وقت واٹر ریسکیو ٹیمیں گوالمنڈی پل کے ڈاؤن اسٹریم میں لائن سرچ اور ایمبینکمنٹ سرچ آپریشن کیا ہے تاکہ لاپتا بچی کا سراغ لگایا جا سکے۔ ساتھ ہی پولیس بھی واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

بچی کے والد کا نام عمیر علی ہے جو لنڈا بازار میں کسی کے گھر دعوت پر آئے تھے۔ بچی رات ڈھائی بجے گم ہو گئی۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی دوہرے قتل کیس میں اہم پیشرفت، زین شاہ پر بہیمانہ تشدد کی تصدیق

ریسکیو عملے کا کہنا ہے کہ فی الحال اندھیرے کی وجہ سے سرچ آپریشن روک دیا گیا اور بچی کی تلاش جمعے کو دوبارہ شروع کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لیک رپورٹ نے ٹک ٹاک کی نوجوانوں کے تحفظ کی پالیسی پر نئی بحث چھیڑ دی

کیا اے آئی واقعی قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی، میٹا اور دیگر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

طبی میدان میں ایک اور انقلابی ایجاد، کرونا کے بعد اب فلو ویکسین متعارف

لندن کے کووینٹ گارڈن میں 4 افراد پر چاقو سے حملہ کرنے والی خاتون پر فرد جرم عائد

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، 17.04 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے

ویڈیو

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اہم ملاقات کریں گے

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ