لندن کے کووینٹ گارڈن میں 4 افراد پر چاقو سے حملہ کرنے والی خاتون پر فرد جرم عائد

جمعرات 6 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے علاقے کووینٹ گارڈن میں 4 افراد کو چاقو کے وار سے زخمی کرنے کے الزام میں 47 سالہ خاتون پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق اسٹیلا گولووینا کو بدھ کے روز حراست میں لیا گیا تھا، جس کے بعد اس پر شدید نوعیت کے جسمانی نقصان پہنچانے کے ارادے سے زخمی کرنے کے 4 مقدمات اور عوامی مقام پر غیر قانونی طور پر ہتھیار رکھنے کا ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لندن جانے والی ٹرین میں چاقو حملہ، 10 افراد زخمی، 2 گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ ممکنہ طور پر ذہنی صحت سے متعلق مسئلہ ہوسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by India Global Review (@igr_media)

حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی بدھ کو دوپہر تقریباً 12:30 بجے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردیں۔ حملے میں زخمی ہونے والے 4 افراد کی عمریں 34، 39، 42 اور 52 سال ہیں۔

پولیس کے مطابق زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چاقو حملے کے بعد شمالی آئرلینڈ میں پرتشدد مظاہرے، متعدد خاندان بے گھر

اسٹیلا گولووینا کو جائے وقوعہ سے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا اور اسے بعد ازاں حراست میں لے لیا گیا۔ ملزمہ کو جمعرات کو ہائیبری مجسٹریٹس کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

واقعے کے بعد لندن کی فضائی ایمبولینس بھی ٹریفالگر اسکوائر پہنچی، تاہم زخمیوں کو موقع پر موجود طبی عملے نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد میں سڑک کے راستے اسپتال منتقل کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اوور 60 کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم کینیڈا روانہ، 9 اگست کو ویلز کے خلاف مہم کا آغاز

بھارت میں طلبہ احتجاج پھیل گیا، جھارکھنڈ میں بھی ہزاروں نوجوان سڑکوں پر آگئے

پی ٹی اے کا غیر قانونی انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

موبائل اسپیکر پر اونچی آواز میں ویڈیوز اور کالز سننا، کیا یہ عوامی مقامات کا نیا معمول بنتا جا رہا ہے؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے 2028 کے صدارتی انتخاب کے لیے جے ڈی وینس کی حمایت کا اشارہ دے دیا

ویڈیو

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اہم ملاقات کریں گے

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ