واٹس ایپ کے گروپ چیٹس مزید جدید، صارفین کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف

جمعرات 6 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے گروپ چیٹس کو زیادہ منظم اور استعمال میں آسان بنانے کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف کرا دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا زبردست فیچر، پروموشنل پیغامات کے لیے الگ اِن باکس متعارف کرانے کی تیاریاں

نئے فیچرز کا مقصد اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کو مصروف گروپ گفتگوؤں کو بہتر انداز میں منظم کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

@all مینشن فیچر متعارف

واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرایا گیا سب سے اہم فیچر @all مینشن ہے جس کے ذریعے گروپ ایڈمن یا مجاز صارف ایک ہی ٹیگ کے ذریعے تمام ارکان کو بیک وقت نوٹیفکیشن بھیج سکتا ہے جس سے ہر رکن کو الگ الگ ٹیگ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

یہ فیچر خاص طور پر دفتری اعلانات، تقریبات کی یاد دہانی، اہم ڈیڈ لائنز یا آخری وقت میں شیڈول میں ہونے والی تبدیلیوں سے تمام ارکان کو فوری آگاہ کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر کسی صارف نے گروپ کو میوٹ بھی کیا ہو تب بھی @all مینشن کی صورت میں اسے نوٹیفکیشن موصول ہو سکتا ہے تاکہ کوئی اہم پیغام نظر انداز نہ ہو۔

مزید پڑھیے: واٹس ایپ ویب پر آڈیو, ویڈیو کالنگ کی سہولت متعارف، صارفین اب براؤزر سے ہی کالز کرسکیں گے

تاہم جو صارفین ایسے نوٹیفکیشن نہیں چاہتے وہ انہیں ایپ کی نوٹیفکیشن سیٹنگز میں جا کر الگ سے بند بھی کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ نے بڑے گروپس میں اس فیچر کے غلط استعمال سے بچنے کے لیے 32 سے زائد ارکان والے گروپس میں @all مینشن کی سہولت صرف گروپ ایڈمنز تک محدود رکھی ہے۔

پولز فیچر میں بھی اہم تبدیلیاں

میٹا کی زیرملکیت واٹس ایپ نے پولز  فیچر میں بھی 3 اہم بہتریاں متعارف کرائی ہیں۔ اب صارفین پول کے لیے اختتامی وقت مقرر کر سکیں گے جس کے بعد ووٹنگ خودکار طور پر بند ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ میں نیا زبردست فیچر متعارف، دستاویزات کے استعمال کا انداز ہی بدل دیا

اس کے علاوہ صارفین کو ووٹ دینے والوں کی شناخت مخفی رکھنے کا آپشن بھی ملے گا جس سے گروپ مباحثوں میں زیادہ غیر جانبدار اور نجی رائے حاصل کرنا ممکن ہو سکے گا۔

‘اسی طرح کا نیا گروپ’ بنانے کی سہولت

واٹس ایپ نے ایک اور مفید فیچر ’کریئیٹ اے سیمیلر گروپ‘ بھی متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین کسی موجودہ گروپ کے ارکان کی بنیاد پر چند ہی لمحوں میں نیا گروپ بنا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: واٹس ایپ پر آن لائن صارفین کی شناخت آسان، ’گرین ڈاٹ‘ فیچر کی آزمائش شروع

اس فیچر سے پروجیکٹ ٹیموں کو الگ کرنا، نجی منصوبہ بندی کے لیے نئے گروپ بنانا یا غیر متعلقہ گفتگو کو الگ چیٹ میں منتقل کرنا پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ آسان ہو جائے گا۔

فیچرز کب دستیاب ہوں گے؟

واٹس ایپ کے مطابق یہ تمام نئے فیچرز مرحلہ وار دنیا بھر کے اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کے لیے جاری کیے جا رہے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ دیگر اپ ڈیٹس کی طرح یہ سہولیات بھی تمام صارفین تک پہنچنے میں کچھ وقت لے سکتی ہیں اس لیے اگر کسی صارف کو یہ فیچرز فوری طور پر نظر نہ آئیں تو انہیں واٹس ایپ کی تازہ ترین اپ ڈیٹ انسٹال کرنے کے بعد کچھ عرصہ انتظار کرنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف جدہ پہنچ گئے، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پرتپاک استقبال

سولر صارفین کے لیے نیپرا کا بڑا ریلیف، لائسنس کی شرط ختم

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

اوور 60 کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم کینیڈا روانہ، 9 اگست کو ویلز کے خلاف مہم کا آغاز

بھارت میں طلبہ احتجاج پھیل گیا، جھاڑکھنڈ میں بھی ہزاروں نوجوان سڑکوں پر آگئے

ویڈیو

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اہم ملاقات کریں گے

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ