فارم 24 کی عدم فراہمی کے دعوے بے بنیاد ہیں، الیکشن کمیشن آزاد کشمیر

جمعہ 7 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے فارم 24 کی عدم فراہمی اور انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ سے متعلق سامنے آنے والے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الزامات بے بنیاد، حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد شکیل خان نے اپنے بیان میں کہا کہ فارم 24 کی عدم فراہمی کے حوالے سے اب تک کسی بھی حلقے یا پولنگ اسٹیشن سے کوئی باضابطہ شکایت موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے آزاد کشمیر: الیکشن کمیشن نے 21 حلقوں کے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

انہوں نے واضح کیا کہ قانون کے مطابق تمام پولنگ اسٹیشنوں پر موجود پولنگ ایجنٹس کو فارم 24 فراہم کیے گئے تھے اور اس حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے۔

ترجمان نے کہا کہ انتخابی نشانات کسی کی پسند یا ذاتی صوابدید پر الاٹ نہیں کیے جاتے بلکہ آزاد جموں و کشمیر الیکشن رولز 2020 کے رول 42 اور فارم 42 کے مطابق مقررہ قانونی طریقہ کار کے تحت الاٹ کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کا مکمل ریکارڈ محفوظ ہے، جسے ضرورت پڑنے پر قانونی طریقہ کار کے مطابق جانچا جا سکتا ہے۔

راجہ محمد شکیل خان نے سیاسی جماعتوں اور دیگر متعلقہ فریقین پر زور دیا کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات، بے بنیاد الزامات اور گمراہ کن تاثر پھیلانے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیے انتخابات شفاف ہوئے، دھاندلی کے الزامات لگانے والے ثبوت پیش کریں، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

انہوں نے کہا کہ سیاسی مفاد کسی بھی فریق کو بے بنیاد دعوے کرنے کا جواز فراہم نہیں کرتا، جبکہ الیکشن کمیشن قانون، شفافیت، غیر جانبداری اور میرٹ کے اصولوں کے مطابق اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کسی بھی قسم کے بے بنیاد پروپیگنڈے یا غلط معلومات کے ذریعے انتخابی عمل کی ساکھ اور شفافیت کو متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے، کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

دورانِ پرواز ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کرنے والا مسافر گرفتار

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سعودی عرب پہنچ گئے

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پاکستان اور چین سے مستقل دشمنی مسئلے کا حل نہیں، آر ایس ایس سربراہ

ویڈیو

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟