سعودی عرب کی اہم عمارتیں پاکستان، ترکیہ اور سعودی پرچموں سے جگمگا اٹھیں

ہفتہ 8 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعاون کے نئے عہد کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں اہم عمارتوں اور بلند ٹاورز کو تینوں ممالک کے قومی پرچموں سے روشن کردیا گیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مختلف علاقوں میں عمارتوں پر سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے پرچموں کی روشنیوں نے معاہدے پر عوامی خوشی اور جوش و خروش کی عکاسی کی۔ ان روشنیوں نے تینوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات، اسلامی اخوت اور باہمی یکجہتی کو اجاگر کیا۔

https://twitter.com/SPAregions/status/2085890835036491889/video/1?s=46

رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ تینوں ممالک کی اجتماعی سلامتی مضبوط بنانے، خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے فروغ اور محفوظ و خوشحال مستقبل کے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ معاہدہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان گہرے تاریخی روابط اور مشترکہ تزویراتی مفادات کی بنیاد پر قریبی فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں میر رضا کی قبر کشائی، والدین کے ڈی این اے سیمپلز بھی لیے جائیں گے

اندرونی تناؤ دور کرنے کے لیے انوکھا راستہ اختیار کرنے والی جاپانی خاتون گرفتار

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

بھارت: کاکروچ تحریک نے نئی  ملک گیر مہم کا اعلان کردیا، مودی حکومت شدید دباؤ کا شکار

78 افراد کو سول اعزاز دینے کی منظوری، محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی کا اجلاس

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر