امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا چین سے میموری چپس لینے پر غور

اتوار 9 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی کے باعث میموری چپس کی عالمی قلت نے ٹیکنالوجی کمپنیوں کو متبادل ذرائع تلاش کرنے پر مجبور کردیا ہے، اسی سلسلے میں ایپل نے چین کی بڑی میموری چپ ساز کمپنی چانگ شن میموری ٹیکنالوجیز کی چپس اپنے آئی فون اور میک بکس سمیت مختلف مصنوعات میں آزمانا شروع کردی ہیں۔

امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کی رپورٹ کے مطابق ایپل نے چینی کمپنی سے میموری چپس کی فراہمی کے حوالے سے ابتدائی بات چیت بھی کی ہے، جبکہ امکان ہے کہ ان چپس کو چین میں فروخت ہونے والی بعض مصنوعات میں استعمال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چانگ شن میموری ٹیکنالوجیز چین کی مارکیٹ ویلیو کے لحاظ سے سب سے بڑی چپ ساز کمپنی ہے، جو اپنی پیداوار بڑھانے کے لیے بیجنگ میں دوسرا میموری چپ پلانٹ قائم کرنے پر غور کررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لیپ ٹاپ بنانے والی کمپنیوں ایچ پی اور ایسر نے بھی عالمی سطح پر میموری چپس کی قلت کم کرنے کے لیے امریکا سے باہر فروخت ہونے والے بعض آلات میں چانگ شن میموری ٹیکنالوجیز کی چپس استعمال کرنا شروع کردی ہیں۔

چانگ شن میموری ٹیکنالوجیز اب دنیا کی 4 بڑی میموری چپ ساز کمپنیوں میں شامل ہوچکی ہے اور اس کی تیار کردہ ڈی آر اے ایم چپس اسمارٹ فونز، لیپ ٹاپس اور سرورز میں استعمال ہوتی ہیں۔

مصنوعی ذہانت نے میموری چپس کی طلب بڑھا دی

مصنوعی ذہانت کے لیے بڑے پیمانے پر ڈیٹا مراکز کے قیام نے میموری چپس کی طلب میں غیر معمولی اضافہ کردیا ہے۔ ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے بنیادی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے باعث عالمی سطح پر میموری چپس کی فراہمی دباؤ کا شکار ہے۔

دنیا کی 3 بڑی میموری چپ ساز کمپنیاں سام سنگ، ایس کے ہائنکس اور مائیکرون بھی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مائیکروچپس کیا ہیں اور ان پر ٹرمپ 100 فیصد ٹیکس کیوں لگا رہے ہیں؟

مصنوعی ذہانت کے لیے قائم کیے جانے والے ڈیٹا مراکز میں زیادہ منافع بخش چپس کی طلب بڑھنے کے باعث کمپنیوں نے صارفین کے اسمارٹ فونز اور کمپیوٹرز کے لیے دستیاب چپس کے مقابلے میں ڈیٹا مراکز کو ترجیح دینا شروع کردی ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

چین کی چپ ساز کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی اہمیت نے امریکا اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی کے میدان میں جاری کشیدگی کو بھی مزید نمایاں کردیا ہے۔ امریکی حکام چانگ شن میموری ٹیکنالوجیز اور یانگ زی میموری ٹیکنالوجیز کو چینی فوج سے متعلق کمپنیوں کے طور پر نامزد کرچکے ہیں، تاہم دونوں کمپنیاں ان الزامات کی تردید کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجگور میں فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ وزیر ولد جمال سمیت 5 دہشتگرد ہلاک

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے ہاتھوں امریکی صدر ٹرمپ کو شرمندگی کا سامنا

’وہ مجھے گالیاں دیتی ہے، میں برداشت کرلیتا ہوں‘، گووندا نے اہلیہ کے الزامات پر خاموشی توڑ دی

’ایکس‘ پر کمائی کے لیے اب نیا نظام متعارف، کس کو فائدہ اور کس کو نقصان ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات

ویڈیو

آزاد کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ: پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جشن آزادی پر قومی جذبے کا منفرد اظہار، معروف ایتھلیٹ جمال سید کی ’کے ٹو‘ سے اسکردو تک دوڑ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روز بدلنے سے غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوئی، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار