دستور ساز اسمبلی کا قیام پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا سنہری باب ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

پیر 10 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دستور ساز اسمبلی کی 79ویں سالگرہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 10 اگست 1947 پاکستان کے آئینی و پارلیمانی سفر کے آغاز کا تاریخی دن تھا۔

انہوں نے کہا کہ دستور ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس بانیانِ پاکستان کے جمہوری وژن کی عملی تعبیر تھا، جس نے ملک میں آئینی، جمہوری اور پارلیمانی نظام کی بنیاد رکھی۔

مزید پڑھیں:اسپیکر سردار ایاز صادق کی اصلاحاتی پالیسیوں سے قومی اسمبلی کے اخراجات میں نمایاں کمی

سردار ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت ریاست پاکستان کی اساس ہے، جبکہ آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور جمہوری عمل کا تسلسل مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے مطابق عوام دوست اور مؤثر قانون سازی کے ذریعے عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنایا جاسکتا ہے، جبکہ مضبوط پارلیمان قومی استحکام اور ملکی ترقی کی بنیاد ہے۔

انہوں نے تمام سیاسی قوتوں پر زور دیا کہ قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے مکالمے اور اتفاقِ رائے کو فروغ دیں، کیونکہ پارلیمان عوام کی امنگوں کی ترجمان اور اجتماعی آواز ہے۔

مزید پڑھیں:10 مئی ملکی تاریخ کا روشن اور یادگار دن ہے، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق

سردار ایاز صادق نے کہا کہ نوجوانوں کو آئینی ارتقا، پارلیمانی تاریخ اور جمہوری روایات سے روشناس کرانا ضروری ہے۔ قومی اسمبلی میں مصنوعی ذہانت اور جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کرائے جارہے ہیں، جبکہ اسمبلی کا انٹرن شپ پروگرام نوجوانوں میں جمہوری شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پارلیمان آئین کی بالادستی، جمہوری اقدار کے فروغ اور قانون کی حکمرانی کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رونالڈو کی شادی کی افواہ پر ہزاروں مداح چرچ پہنچ گئے، اسٹار فٹبالر کا دلچسپ ردِعمل سامنے آگیا

مسلم لیگ ن کو الٹی گنتی کی دھمکی دینے والی پیپلز پارٹی اب کیا سیاسی حکمت عملی اختیار کرے گی؟

آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ جاری، احتجاج کرنے والے اپنے مقصد میں ناکام ہوگئے، رانا ثنا اللہ

گول کا جشن منانا مہنگا پڑ گیا، فٹبالر سرنگ میں جا گرا، چوٹ بھی لگی اور گول بھی منسوخ

شام اور روس میں 2 فوجی اڈوں کے مستقبل پر معاہدہ طے

ویڈیو

مسلم لیگ ن کو الٹی گنتی کی دھمکی دینے والی پیپلز پارٹی اب کیا سیاسی حکمت عملی اختیار کرے گی؟

آزاد کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ: پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جشن آزادی پر قومی جذبے کا منفرد اظہار، معروف ایتھلیٹ جمال سید کی ’کے ٹو‘ سے اسکردو تک دوڑ

کالم / تجزیہ

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ