اسحاق ڈار کا کانگو کے صدر اور گنی بساؤ کے سابق صدر سے رابطہ، مکہ دفاعی معاہدے پر بریفنگ

پیر 10 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمہوریہ کانگو کے صدر فیلکس انتونین تشیسکیدی تشیلومبو اور گنی بساؤ کے سابق صدر جنرل عمرو سیسوکو ایمبالو سے گزشتہ رات مشترکہ ٹیلی فونک گفتگو کی۔

مزید پڑھیں:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو جان لی سے ملاقات

اسحاق ڈار نے انہیں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان حالیہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی تفصیلات اور اس کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ معاہدہ اسٹریٹجک تعاون کے فروغ اور خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے لیے معاون ثابت ہوگا۔

اسحاق ڈار اور صدر تشیسکیدی نے پاکستان اور جمہوریہ کانگو کے دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اعلیٰ سطح کے روابط سمیت باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اہم ملاقات کریں گے

نائب وزیراعظم نے صدر تشیسکیدی اور عوامِ کانگو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایف بی آر اصلاحات تیز، فیس لیس ٹیکس نظام کا پہلا مرحلہ یکم اکتوبر سے فعال ہوگا، وزیراعظم

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، اسحاق ڈار

بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا عالمی آبی نظم کے لیے خطرناک مثال

ایک موت، قرض اور ایک ناقابلِ شناخت لاش: کیا میر رضا علی خان کیس کی گھتیاں سلجھنے والی ہیں؟

رونالڈو کی شادی کی افواہ پر ہزاروں مداح چرچ پہنچ گئے، اسٹار فٹبالر کا دلچسپ ردِعمل سامنے آگیا

ویڈیو

مسلم لیگ ن کو الٹی گنتی کی دھمکی دینے والی پیپلز پارٹی اب کیا سیاسی حکمت عملی اختیار کرے گی؟

آزاد کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ: پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جشن آزادی پر قومی جذبے کا منفرد اظہار، معروف ایتھلیٹ جمال سید کی ’کے ٹو‘ سے اسکردو تک دوڑ

کالم / تجزیہ

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ