نادیہ افغان کا بچوں میں جانوروں سے محبت اور رحم دلی پیدا کرنے پر زور

پیر 10 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکارہ نادیہ افغان نے جانوروں خصوصاً آوارہ کتوں کے خلاف تشدد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو جانوروں کے ساتھ رحم دلی اور محبت کا رویہ اپنانے کی تربیت دینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی شوبز کی کامیاب بے اولاد جوڑیاں

ایک گفتگو میں نادیہ افغان نے کہا کہ معاشرے میں کتوں کو مارنے کا رجحان بچوں پر بھی منفی اثر ڈالتا ہے اور انہیں یہ پیغام ملتا ہے کہ ہر مسئلے کا حل تشدد ہے۔

انہوں نے کہا کہ سڑکیں بچوں اور جانوروں سمیت کسی کے لیے مکمل طور پر محفوظ نہیں، تاہم آوارہ کتوں کو مارنے کے بجائے ان کی ویکسینیشن، خوراک اور دیکھ بھال کے ذریعے صورتحال بہتر بنائی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شدید گرمی کی لہر، جگن کاظم کی عوام سے بے زبان جانوروں کی حفاظت کی اپیل

نادیہ افغان کے مطابق کتوں کو زہر دے کر یا گولیاں مار کر ختم کرنے کے بجائے انہیں ویکسین لگائی جائے تو نہ صرف بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے بلکہ سڑکیں بھی زیادہ محفوظ ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے اپنے بچپن کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے گھر میں بھی کتا تھا اور ان کی والدہ جانوروں کو بچانے اور ان کی دیکھ بھال کرنے کا شوق رکھتی تھیں، جو انہیں اپنی نانی سے ورثے میں ملا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روس، پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مال بردار ریل سروس شروع کرنے پر کام جاری

روبوٹ کتے چاند پر پہرہ دیں گے، چین نے مستقبل کے قمری اڈوں کا منصوبہ پیش کردیا

وزیر خزانہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دوطرفہ اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

جنوبی کوریا: آنکھیں کھلتے ہی بچوں کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس کھلنے لگے، یہ رجحان کیوں بڑھ رہا ہے؟

چینی کمپنی کا دماغی پیوندکاری کا نیا طریقہ، صرف 10 منٹ میں عمل مکمل کرنے کا دعویٰ

ویڈیو

مسلم لیگ ن کو الٹی گنتی کی دھمکی دینے والی پیپلز پارٹی اب کیا سیاسی حکمت عملی اختیار کرے گی؟

آزاد کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جشن آزادی پر قومی جذبے کا منفرد اظہار، معروف ایتھلیٹ جمال سید کی ’کے ٹو‘ سے اسکردو تک دوڑ

کالم / تجزیہ

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ