افغانستان میں سونے کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر کان کنی، بدخشاں کے پہاڑ اور مقامی زندگی متاثر

پیر 10 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں میں سونے کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر کان کنی نے مقامی لوگوں کی زندگی، زراعت اور قدرتی ماحول کو شدید متاثر کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان: سونے کی کان کنی پر طالبان اور مقامی آبادی میں جھڑپیں، متعدد زخمی

شیوا کے علاقے میں درجنوں کھدائی کی مشینیں دن رات پہاڑوں کو کھود رہی ہیں، جبکہ ملک بھر سے ہزاروں کان کن سونا نکالنے کے لیے یہاں پہنچے ہوئے ہیں۔

مقامی کسان محمد امین نے بتایا کہ کان کنی سے پہلے دریا کا پانی صاف اور گہرا تھا، مگر اب پانی پینے اور نہانے کے قابل بھی نہیں رہا۔ دھول اور مٹی کے باعث دریا کے کنارے موجود گھاس بھی ختم ہوگئی اور کھیتی باڑی ممکن نہیں رہی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی کانیں کیسے افغانوں کو خوشحال بنائیں گی؟

ان کے مطابق پہلے وہ 40 بکریاں پالتے تھے، تاہم اب صرف 15 بکریوں کے لیے خوراک کا انتظام کرپاتے ہیں۔

افغان طالبان حکومت نے اقتدار میں واپسی کے بعد ملک کے معدنی وسائل سے آمدن بڑھانے کے لیے کان کنی کے شعبے کو وسعت دی ہے۔ بدخشاں کے محکمہ کان کنی کے مطابق صوبے میں تقریباً 650 سے 700 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں جبکہ ہزاروں افراد کان کنی میں کام کررہے ہیں۔

مقامی افراد کے لیے روزگار کے محدود مواقع کے باعث ملک کے مختلف حصوں سے لوگ سونے کی کانوں میں کام کرنے بدخشاں پہنچ رہے ہیں۔

 

تاہم حکام نے ماحولیاتی نقصان کے باعث تقریباً 225 کان کنی کے مقامات بند بھی کیے ہیں۔ محکمہ کان کنی کے سربراہ کے مطابق بعض علاقوں میں سیلاب، کیچڑ اور ملبے کے باعث پل، دکانیں اور ایک اسکول تباہ ہوچکے ہیں۔

مقامی چرواہے فاضل نے کہا کہ سونے کی کان کنی سے مقامی آبادی کو فائدہ نہیں پہنچ رہا بلکہ اس کا فائدہ صرف طاقتور لوگوں کو ہورہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اوپن اے آئی نے نئے ماڈل پر سیکیورٹی پابندیاں سخت کردیں، خودکار سائبر حملوں کا خدشہ

روس، پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مال بردار ریل سروس شروع کرنے پر کام جاری

روبوٹ کتے چاند پر پہرہ دیں گے، چین نے مستقبل کے قمری اڈوں کا منصوبہ پیش کردیا

وزیر خزانہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دوطرفہ اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

جنوبی کوریا: آنکھیں کھلتے ہی بچوں کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس کھلنے لگے، یہ رجحان کیوں بڑھ رہا ہے؟

ویڈیو

مسلم لیگ ن کو الٹی گنتی کی دھمکی دینے والی پیپلز پارٹی اب کیا سیاسی حکمت عملی اختیار کرے گی؟

آزاد کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جشن آزادی پر قومی جذبے کا منفرد اظہار، معروف ایتھلیٹ جمال سید کی ’کے ٹو‘ سے اسکردو تک دوڑ

کالم / تجزیہ

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ