’او بی بی، میرے خلاف جو لانا ہے لے آؤ‘، پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا اور مشال یوسفزئی کی مبینہ آڈیو لیک

منگل 11 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا اور پارٹی رہنما مشال یوسفزئی سے منسوب مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان تلخ گفتگو سنی جا سکتی ہے۔ تاہم آڈیو کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔

مزید پڑھیں:سکھ رہنماؤں کو بھارتی دھمکیاں، سکھ فار جسٹس نے بھارتی سفارتکار کی مبینہ آڈیو لیک کردی

مبینہ آڈیو میں سلمان اکرم راجا سے منسوب آواز اپنی سیاسی زندگی اور ذاتی کردار کا دفاع کرتی سنائی دیتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی کھلی کتاب ہے اور ان کی زندگی کے کسی لمحے پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

دوسری جانب مشال یوسفزئی سے منسوب آواز پارٹی کے قانونی معاملات اور بار کونسلز سے متعلق معاملات پر سخت اعتراضات اٹھاتی ہے۔

مبینہ گفتگو میں پارلیمنٹیرینز کے عدالتوں میں کردار، بار کونسل کے ارکان کے ذریعے دباؤ بڑھانے، ٹکٹوں کے لیے مبینہ طور پر رقم لینے اور لابنگ کے ذریعے ٹیم تشکیل دینے جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

مشال یوسفزئی سے منسوب آواز مبینہ طور پر کنسلٹنسی فیس کی مد میں کروڑوں روپے کے اخراجات پر بھی سوال اٹھاتی ہے اور جواب دہی کا مطالبہ کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:’گھر اور گاڑی دو، پھر ملوں گی‘، سابق ایم پی اے میاں نوید اور ٹک ٹاکر سنبل ملک کی مبینہ آڈیو لیک

مبینہ آڈیو میں پی ٹی آئی کے بانی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آڈیو لیک کے حوالے سے تاحال سلمان اکرم راجا، مشال یوسفزئی یا پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp