پہاڑ میں 30 گھنٹے پھنسے 2 افراد، توہم پرستی کے باعث ریسکیو ٹیم کو جواب نہ دیا

منگل 11 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں 2 افراد پہاڑی علاقے میں قریباً 30 گھنٹے تک پھنسے رہے تاہم توہم پرستی کے باعث انہوں نے تلاش کرنے والی ریسکیو ٹیم کی آوازوں کا جواب نہیں دیا۔

مزید پڑھیں:ہر وہ لڑکی لازمی بیمار ہوگی جس کا نام ’ش‘ سے شروع ہوگا، آسیبی اثرات پر نیا دعویٰ سامنے آگیا

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں افراد پہاڑی علاقے میں راستہ بھٹکنے کے بعد مشکل میں پھنس گئے تھے۔ ریسکیو ٹیم نے ان کی تلاش شروع کی اور قریب پہنچ کر انہیں آوازیں دیں، تاہم دونوں نے جواب دینے سے گریز کیا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں افراد کے پاس موبائل فون بھی نہیں تھے کیونکہ پہاڑی علاقے میں موبائل سگنل دستیاب نہیں تھا۔

مزید پڑھیں:کالا جادو: ایک خاموش جرم یا ریاستی غفلت؟

ریسکیو ٹیم کو قریباً 30 گھنٹے کی تلاش کے بعد دونوں افراد کا سراغ ملا اور انہیں بحفاظت نکال لیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں افراد کا ریسکیو اہلکاروں کو جواب نہ دینے کا فیصلہ مقامی توہم پرستی سے جڑا ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp