’ان کی اوقات ہی نہیں کہ یہ کوئی احتجاج کرسکیں، شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی قیادت پر شدید تنقید

منگل 11 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی کی جانب سے 27 ستمبر کو احتجاج کی کال پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ کبھی 27 ستمبر آئے گی اور نہ احتجاج ہوگا۔ کیونکہ ان کی اوقات ہی نہیں جو احتجاج کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:’اندازہ نہیں تھا ان کا ظرف اتنا چھوٹا ہے‘، شیر افضل مروت کا سہیل آفریدی سے دوبارہ ہاتھ نہ ملانے کا اعلان

شیر افضل مروت نے کہا کہ موجودہ قیادت نہ احتجاج کر سکتی ہے اور نہ ہی لوگوں کو سڑکوں پر نکال سکتی ہے۔ لوگوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانا چھوڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کی کال سے صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:آپ نے عمران خان کو آنکھ کی بیماری سے متعلق جھوٹ کیوں بولا؟ شیر افضل مروت محمود اچکزئی و دیگر پر برس پڑے

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما سہیل آفریدی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دی ہے، جس پر شیر افضل مروت نے کڑی تنقید کرتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp