پاکستان مارچ 2027 میں 14ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں کی میزبانی کرے گا

منگل 11 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مارچ 2027 میں پاکستان میں ہونے والے 14ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں کھیلوں کی تیاریوں کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ اسحاق ڈار نے کھیلوں کے اہم امور کی نگرانی کے لیے ذیلی کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت کردی۔

مزید پڑھیں:بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، بی سی سی آئی کا ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ

ذیلی کمیٹیاں مالیاتی امور، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و اپ گریڈیشن، کھلاڑیوں کی تربیت و تیاری اور انتظامی و لاجسٹک امور کی نگرانی کریں گی۔

نائب وزیراعظم نے بروقت منصوبہ بندی اور تمام متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو جنوبی ایشیائی کھیلوں کی میزبانی اعلیٰ ترین معیار کے مطابق کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 14ویں جنوبی ایشیائی کھیل پاکستان کے لیے اپنے کھیلوں کے ٹیلنٹ، مہمان نوازی اور انتظامی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا اہم موقع ہیں۔

مزید پڑھیں:اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی، جنوبی کوریا کو 0-4 سے شکست دیدی

اسحاق ڈار نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے دنیا کو امن، دوستی، خیرسگالی اور ہم آہنگی کا پیغام بھی دیا جاسکتا ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید، سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ، ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ، وزارت خزانہ کے حکام جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp