مالاکنڈ: ڈھنڈہ کا سرکاری پرائمری اسکول کھنڈرمیں تبدیل، بطور ’کچرا کنڈی‘ استعمال باقی

اتوار 25 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مالاکنڈ کی تحصیل تھانہ بائزئی کے علاقے ڈھنڈہ میں واقع گورنمنٹ پرائمری اسکول حکومتی عدم توجہی اور محکمۂ تعلیم کی مبینہ غفلت کے باعث زبوں حالی کا شکار ہوکر کھنڈر بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا 13 سالہ اقتدار: خیبرپختونخوا کو کیا ملا؟

ماضی میں علاقے کے بچوں کو تعلیم فراہم کرنے والا یہ ادارہ آج اپنی افادیت کھو چکا ہے جہاں کبھی حصول علم کے لیے بچوں کی آمدورفت ہوتی تھی وہاں اب کچرے کے ڈھیر دکھائی دیتے ہیں۔

اسکول کی عمارت تاحال موجود ہے تاہم اس کے دروازے، بجلی کی فٹنگ اور دیگر ضروری سامان غائب ہوچکے ہیں۔ عمارت کی موجودہ حالت نہ صرف سرکاری وسائل کے ضیاع کی عکاسی کرتی ہے بلکہ علاقے میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور سرکاری املاک کے تحفظ سے متعلق سنجیدہ سوالات بھی اٹھاتی ہے۔

مزید پڑھیے: خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع وفاق کے کنٹرول میں، ایڈمنسٹریٹر کو صوبائی کابینہ کے اختیارات حاصل ہوں گے

مقامی افراد کے مطابق اسکول کی عمارت اب کچرا پھینکنے کے لیے استعمال ہوتی ہے جبکہ بعض نشہ کرنے والے افراد بھی اسے اپنے استعمال میں لاتے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ ایک سرکاری تعلیمی ادارہ کس طرح رفتہ رفتہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا لیکن متعلقہ حکام نے اس کی بحالی اور حفاظت کے لیے اب تک کیا اقدامات کیے؟

مزید پڑھیں: سہیل آفریدی کے آنے سے خیبر تو نہیں بدلا مسائل ضرور گمبھیر ہوگئے، شہریوں کی دہائی

ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ اسکول کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیں عمارت کی بحالی کے امکانات کا تعین کریں اور سرکاری تعلیمی اثاثے کو مزید تباہی سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ دیکھیے عمران زریاب کی یہ ویڈیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف پاکستانی کاروباری شخصیت محمد نعیم ڈار ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن سیالکوٹ کے صدر نامزد

ضمنی الیکشن: پی پی 203 میں ن لیگ کامیاب، این اے 77 گوجرانوالہ میں بھی لیگی امیدوار کو برتری

وسط مدتی انتخابات نے ’امریکا کو تاریخ میں ایک بہت بڑا قدم پیچھے دھکیل دیا ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعتراف

چین نے گرین ٹیکنالوجی سے دنیا بدل دی، پاکستان نے بھی17 گیگاواٹ سولر پینلز منگوا لیے

سینیگال کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، متعدد افراد ہلاک

ویڈیو

پاکستان بھر میں دیوالی کی تقریبات، امن اور برداشت کا پیغام

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں واپسی اور شکست کی کوئی گنجائش نہیں، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

ایران سے جنگ بندی اور جوہری مذاکرات کی بحالی کی کوششیں، پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس متحرک

کالم / تجزیہ

انور مسعود کی دیوارِ گریہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ