سوشل میڈیا انفلوئنسر پر تشدد : ٹک ٹاکر رجب بٹ سمیت 5 افراد پر فرد جرم 18 اگست کو عائد ہوگی

منگل 11 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیشن عدالت نے سوشل میڈیا انفلوئنسر پر مبینہ جنسی تشدد کے مقدمے میں ٹک ٹاکر رجب بٹ اور 4 دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے 18 اگست کو طلب کرلیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفریاب نے سوشل میڈیا انفلوئنسر کی جانب سے دائر نجی شکایت پر سماعت کی اور پانچوں ملزمان کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ پھر خبروں کی زینت، مقدمہ بھی درج اور دولت کا انکشاف بھی

متاثرہ خاتون نے 2025 میں دائر درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ ملزمان نے اسے مبینہ جنسی تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں بلیک میل کیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ اس کے پاس الزامات کے شواہد موجود ہیں، جن میں واٹس ایپ پیغامات، میڈیکل رپورٹ اور ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کیا گیا بیان شامل ہے۔

ملزمان نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے سیشن عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور، عدالت نے پولیس کو یوٹیوبر کی گرفتاری سے روک دیا

گزشتہ ماہ نواب ٹاؤن پولیس نے ایک کیفے میں خواتین پر مبینہ حملے اور فائرنگ کے الزام میں رجب بٹ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ یہ مقدمہ بھی اسی خاتون کی شکایت پر درج کیا گیا تھا جس نے 2025 میں رجب بٹ پر جنسی تشدد کے الزامات عائد کیے تھے۔

خاتون نے جولائی میں درج درخواست میں الزام لگایا تھا کہ رجب بٹ نے کیفے میں اس پر اور دیگر افراد پر حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

رجب بٹ کو دیگر مقدمات کا بھی سامنا ہے، جن میں مذہبی جذبات مجروح کرنے، آن لائن جوا کھیلنے کی تشہیر اور جسمانی تشدد کے الزامات شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں